بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

حضرت ابن عمرؓ کی خشیت و خوف خدا

datetime 8  جون‬‮  2017 |

خشیت الٰہی تمام اعمال صالحہ کی بنیاد ہے، خشیت یہ ہے کہ خدا کے ذکر سے انسان کے قلب میں گداز پیدا ہو قرآن پاک میں صحابہؓ کی تعریف میں ہے ’’اذ ذکر اللہ و جلت قلوبھم‘‘ یعنی جب ان کو خدا یاد آتا ہے تو ان کے دل ہل جاتے ہیں۔

حضرت ابن عمرؓ میں یہ کیفیت بڑی نمایاں تھی، چنانچہ وہ قرآن پاک کی یہ آیت ’’الم یان للذین امنو ان تغشع قلوبھم لذکر اللہ‘‘ ترجمہ: کیا مسلمانوں کے لئے وہ وقت نہیں آیا کہ خدا کی یاد سے ان کے دل میں خشوع پیدا ہو۔ پڑھتے تھے تو بے اختیار رقت طاری ہو تی ایک مرتبہ حضرت عمیرؓ نے ’’فکیف اذا جئنا من کل امۃ بشھید‘‘ تلاوت کی تو آپ اس قدر روئے کہ داڑھی اور گریبان آنسوؤں سے تر ہو گئے او رپاس بیٹھنے والوں پر اس قدر اثر ہوا کہ وہ بہ مشکل برداشت کر سکتے، فتنہ کے زمانے میں جب ہر حوصلہ مند اپنی خلافت کا خواب دیکھتا تھا ابن عمرؓ نے اپنے فضل و کمال، زاہد و اتقاء لوگوں میں اپنی ہر دلعزیزی اور مقبولیت بلکہ اکثروں کی خواہش کے باوجود خدا کے خوف سے خلافت کے حصول سے اپنے دامن بچائے رکھا۔ نافعؓ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے کانوں سے سنا ایک دن ابن عمرؓ خانہ کعبہ میں سربسجود ہو کر کہہ رہے تھے کہ خدایا تو خوب جانتا ہے کہ میں نے حصول دنیا میں قریش کی مزاحمت صرف تیرے خوف سے نہیں کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…