پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

بھارتی 10 کھلاڑیوں نے انیل کمبلے کو دوبارہ ہیڈ کوچ کی ذمہ داری دینے کی مخالفت کردی

datetime 8  جون‬‮  2017 |

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے 10 کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ انیل کمبلے کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا۔ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ کم سے کم 10 کھلاڑیوں نے انیل کمبلے کو دوبارہ ہیڈ کوچ کی ذمہ داری دینے کی مخالفت کردی ہے، وہ کمبلے پر باس بن کر حکم چلانے اور انجریز وغیرہ کے حوالے سے غیرانسانی رویہ اختیارکرنے کا بھی الزام عائد کرتے ہیں۔یاد رہے کہ ویرات کوہلی کی جانب سے پہلے ہی کمبلے کی مخالفت کی رپورٹس سامنے آچکی ہیں۔

اس سے قبل موجودہ ہیڈکوچ کمبلے نے بھی عہدے پر برقرار رہنے کیلیے درخواست دیدی ہے، اگرچہ بی سی سی آئی نے نئے کوچ کی تلاش کا عمل شروع کرتے ہوئے واضح کردیا تھا کہ کمبلے آٹومیٹک طور پر اگلی مدت کیلیے امیدواروں کی فہرست میں شامل ہونگے تاہم ان کو اطمینان نہیں ہوا اور باقاعدہ درخواست دے دی۔ وہ اس ذمہ داری کیلیے شارٹ لسٹ ہونیوالے 6 امیدواروں میں سے ایک ہیں جن میں وریندر سہواگ، ٹام موڈی، رچرڈ پائی بس، لال چند راجپوت اور ڈوڈا گنیش شامل ہیں۔دوسری جانب بھارتی بورڈ نے وریندر سہواگ کو باقاعدہ سی وی بھیجنے کی ہدایت کی ہے، اس ذمہ داری کیلیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 31 مئی تھی، سہواگ نے صرف دو سطروں پر مشتمل درخواست بھیجی جس میں لکھا تھا کہ انڈین پریمیئر لیگ میں کنگز الیون پنجاب کا مینٹور اور کوچ ہوں جبکہ موجودہ بھارتی کھلاڑیوں ساتھ پہلے کھیل بھی چکا ہوں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے انھیں ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی درخواست کے ساتھ باقاعدہ سی وی بھی بھیجیں۔ واضح رہے کہ اس ذمہ داری کیلیے سہواگ کو ہی مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے، بی سی سی آئی کی ایڈوائزی کمیٹی ان تمام امیدواروں کے انٹرویو لے گی، اس کمیٹی میں سچن ٹنڈولکر، ساروگنگولی اور لکشمن شامل ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…