جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

بارش کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ ہونے پرفاتح کا اعلان کردیاگیا

datetime 8  جون‬‮  2017 |

ایجبسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتویں میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 220 رنز کا ہدف دیا ۔برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز 8وکٹوں کے نقصان پر219رنزبنائے جس کے جواب میں پاکستان نے  3 وکٹوں پر 119رنز بنا ئے  اس وقت میچ بارش کی وجہ سے روک دیاگیاہے اورمیچ بارش کی وجہ سے دوبارہ شروع نہ ہوسکا

پاکستان 19رنزسے یہ میچ جنوبی افریقاسے جیت گیا۔اس سے قبل جب میچ شروع ہواتوجنوبی افریقاکے کپتان اے بی ڈویلئرزنے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا۔جنوبی افریقاکی طرف سے اننگزکاآغازڈی کوک اورہاشم آملہ نے آغازکیالیکن 40کے رنزپرہاشم آملہ 16رنزبناکرعمادوسیم کی گیندپرآئوٹ ہوگئے جبکہ ڈی کوک کومحمدحفیظ نے 36رنزپرآئوٹ کیاجبکہ جنوبی افریقاکے کپتان اے بی ڈویلئئرزصفررنزپرہی آئوٹ ہوگئے ان کوبھی عماد وسیم نے آئوٹ کیا،جس کے بعد جنوبی افریقاکی ٹیم مشکلات سے دوچارہوگئی اس موقع پر فاف ڈپلسی اور ڈیوڈ ملر نے چوتھی وکٹ کے لیے 29 رنز کی شراکت قائم کرکے کچھ مزاحمت کی کوشش کی لیکن فاف ڈپلسی کوحسن علی نے 26رنزپرآئوٹ کردیاجبکہ جے پی ڈومنی کوبھی حسن علی نے 8رنزپرآئوٹ کیااورحسن علی ہی نے پارنیل کوصفرپرآئوٹ کیا۔اس کے بعد کرس مورس اورڈیوڈملرنے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 47رنزبنائے لیکن اس موقع پرجنیدخان نے مورس کوکلین بولڈکردیالیکن وہ نوبال کی وجہ سے ناٹ آئوٹ رہے لیکن اگلے ہی اوورمیں جنید نے مورس کو28رنزپرآئوٹ کردیا،رباڈاکوبھی جنیدنے 26رنزپرآئوٹ کیاتاہم ڈیوڈملرنے 75رنزبنائے اورناٹ آئوٹ رہے ۔جنوبی افریقاکے خلاف پاکستان بائولرزنے شاندارکارکردگی کامظاہرہ کیاحسن علی نے 24رنزدے کر3وکٹیں جبکہ عمادوسیم اورجنیدخان نے

دو،دوکھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔پاکستان کی طرف سے اننگزکاآغازفخرزمان اوراظہرعلی نے کہافخرزمان نے 31رنزبنائے جس میں ان کے 6چوکے بھی شامل تھے ان کومورنی مورکل نے آئوٹ کیاجبکہ اظہرعلی کوبھی مورنی مورکل نے آئوٹ کیا،محمدحفیظ اوربابراعظم نے بہترین اورذمہ دارانہ بیٹنگ کامظاہرہ کیاانہوں نے 50رنزسے زائدکی پارٹنرشپ بنائی ،پاکستان کے تیسرے کھلاڑی محمدحفیظ آئوٹ ہوئے ان کوبھی مورنی مورکل نے آئوٹ کیا،محمد حفیظ نے 26رنزبنائے لیکن اس دوران بارش کی وجہ سے میچ روک دیاگیا۔۔واضح رہے کہ بارش کے باعث میچ دوبارہ نہ شروع ہوا پاکستان ڈی ایس ایل سسٹم کے تحت 19رنزسے میچ جیت گیا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…