پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاک بھارت میچز ون سائیڈڈ کیوں ہورہے ہیں؟معروف بھارتی کرکٹر سنجے منجریکرنے وجہ بتادی

datetime 7  جون‬‮  2017 |

لندن(آئی این پی)سابق بھارتی کرکٹر و معروف کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے پی سی بی حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ لڑکوں کی فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دے کیونکہ پاکستان ٹیم کا موجودہ حال دیکھ کر بہت ہی دکھ ہوتا ہے۔ایک ویڈیو پیغام میں سنجے منجریکر نے پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے گئے چیمپیئنز ٹرافی کے میچ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچز میں انہیں بالکل مزا نہیں آرہا کیونکہ یہ میچ بہت ون سائڈڈ ہو رہے ہیں ، دونوں ٹیموں میں بہت زیادہ فرق آگیا ہے، ہمارے زمانے میں پاکستان کی ٹیم بہت ہی مضبوط ہوتی تھی تاہم اب وہ بات نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے

بعد پاکستان ہی میری فیورٹ ٹیم ہے کیونکہ میں نے اس ٹیم کے عروج کا زمانہ دیکھا ہوا ہے لیکن اب فیلڈ میں ان کی پرفارمنس دیکھ کر بہت ہی افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے پی سی بی حکام سے درخواست کی کہ پاکستان کرکٹ کے کرتا دھرتا جن چیزوں کو کنٹرول کر سکتے ہیں ان پر توجہ دیں، بین الاقوامی میچز کم ملنا یا غیر ملکی ٹیموں کا پاکستان نہ آنا کنٹرول نہیں کیا جا سکتا تاہم جو چیز کنٹرول کی جا سکتی ہے وہ کھلاڑیوں کی جسمانی صحت ہے۔ بھارتی کرکٹ سے آپ یہ چیز سیکھ سکتے ہیں کہ خود کو فٹ کس طرح رکھنا ہے کیونکہ یہ آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے اور خود کو فٹ رکھ کر آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…