حضرت عون بن عبداللہ بن عتبہ رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاصؓ کے پہلو میں نماز پڑھی اس نے سنا کہ حضرت عبداللہؓ سلام کے بعد یہ دعا پڑھ رہے ہیں۔ اَللّٰھْمَّ اَنتَ السَّلَام وَمِنکَ السَّلَام تَبَارَکتَ یَاذَالجَلَالِ وَالاِکرام( اے اللہ! تو ہی سلامتی دینے والا ہے تیری ہی جانب سے سلامتی نصیب ہوتی ہے تو بہت برکت والا ہے اے عظمت و جلال والے اور اکرام و احسان والے‘‘۔
پھر اس آدمی نے حضرت عبداللہ بن عمرؓ کے پہلو میں نماز پڑھی تو اس نے انہیں بھی سلام کے بعد یہی دعا پڑھتے ہوئے سنا تو وہ ہنس پڑا۔ حضرت ابن عمرؓ نے اس سے پوچھا میاں کیوں ہنس رہے ہو؟ اس نے کہا میں نے حضرت عبداللہ بن عمرؓ کے پہلو میں نماز پڑھی تھی تو ان کو بھی یہ دعا پڑھتے ہوئے سنا تھا۔ حضرت ابن عمرؓ نے فرمایا ’’خود حضورﷺ بھی یہ دعا پڑھتے تھے‘‘۔