منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

یمن:باغیوں کے خلاف آپریشن میں پاکستان بھی شامل

datetime 26  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی حکام کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف شروع کی جانے والی کارروائی میں پاکستان اور مصر سمیت 5 مسلمان ممالک حصہ بننا چاہتے ہیں۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دیگر ممالک میں اردن، مراکش اور سوڈان شامل ہیں۔قبل ازیں یمن میں جاری خانہ جنگی میں سعوی عرب نے یمن کی حکومت کو حوثی باغیوں کے خلاف مدد فراہم کرتے ہوئے فوجی آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا۔امریکا میں موجود سعودی سفیرعدل الجبیر نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ آپریشن یمن کی قانونی حکومت کو بچانے کے لیے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یمن میں قانونی حکومت کے خلاف کارروائیوں میں مصروف حوثی باغیوں کے خلاف شروع کیے جانے والے آپریشن پر سعودی عرب کو خلیجی اتحادیوں سمیت 10 ممالک کی حمایت حاصل ہے۔سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ یمن میں موجود حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے شروع کر دیے گئے ہیں، آپریشن کے آغاز کے لیے بھاری اسلحہ اور طیارہ شکن توپیں بھی یمن کی سرحد پر نصب کردی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یمن کی صورت حال انتہائی خراب ہے

مزید پڑھئے:نرم دل خاتو ن نے ‘آن لائن’محبت پر 14 کروڑ روپے لٹا دیے

اور وہ یمن کے لوگوں اور اس کی قانونی حکومت کو بچانے کے لیے سب کچھ کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے امریکی مدد کے لیے رابطہ کیا گیا تھا تاہم امریکا اس فوجی آپریشن میں شامل نہیں ہو رہا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے یمن کے باغیوں کے خلاف اس آپریشن میں مختلف مقامات پر فضائی حملے شروع کردیے گئے ہیں جس میں حوثی باغیوں کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔یمنی باغیوں کے خلاف کی جانے والی فوجی کارروائی میں سعودی عرب، قطر، کویت، بحرین اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ادھرامریکی حکام نے سعودی عرف کی جانب سے یمنی باغیوں کے خلاف شروع کی جانے والی فوجی کارروائی کی حمایت کی ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ امریکا اس کارروائی میں سعودی عرب کو کس طرح کی مدد فراہم کررہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…