واشنگٹن(نیوز ڈیسک )ماہرین نے الزائیمر سمیت دیگر دماغی امراض کو کم کرنے والا بہترین غذائی پلان مرتب کیا گیا ہے جس پر اگر مکمل عمل نہ بھی کیا جائے تب بھی حیرت انگیز نتائج برآمد ہوسکتے ہیں جب کہ اسے میڈی ٹرینین ڈیش انٹروینشن فار نیوروجنریشن ڈیلے ڈائٹ کا نام دیا گیا ہے جو الزائیمر اور ڈیمنشیا جیسے امراض کو روک سکتی ہے۔ماہر خوراک مارتھا کلیئر مورس نے غذاو¿ں کا ایک چارٹ تیار کیا جسے کئی مریضوں پر آزمایا گیا، اس غذائی پلان پر عمل کرنے والے افراد میں الزائیمر اور ڈیمنشیا سے متاثر ہونے کا خطرہ 53 فیصد کم ہوگیا جب کہ پابندی سے خوراک نہ کھانے والے 35 فیصد افراد میں اس کا خطرہ کم دیکھا گیا اس کے علاوہ اسٹروک (فالج)، بلڈ پریشر، اور دل کے دورے میں بھی کمی نوٹ کی گئی۔غذاو¿ں کے اس چارٹ میں ایسی کوئی شے نہیں جسے جاری رکھنا مشکل ہو، بس روزانہ مچھلی کھانا اور ساتھ ہی دن میں 3 سے 4 مرتبہ موسمی پھل اور سبزیاں استعمال کرنا ہے۔ماہرین کے مطابق مجموعی طور پر اس فوڈ پلان میں 15 اجزا شامل ہیں جن میں سبزیاں، اخروٹ اور بادام ، بیریاں، لوبیا، مرغی ، مچھلی اور زیتون کا تیل شامل ہے اور یہ غذائیں دل و دماغ دونوں کے لیے انتہائی مفید ہیں جب کہ سرخ گوشت، مکھن، مارجرین، مٹھائیوں ، فاسٹ فوڈ اور پیسٹری وغیرہ سے پرہیز کیا جائے۔اس ڈائیٹ پلان کو کچھ اس طرح استعمال کیا جائے کہ روزانہ کم ازکم 3 وقت مکمل اناج ( ہول گرین)، سلاد اور کوئی سبزی استعمال کی جائے، دن میں مغزیات اور ہر دوسرے دن لوبیا اور پھلیاں کھائی جائیں، ہفتے میں دو مرتبہ مرغی اور بیریاں ( بلو بیری اور اسٹرابری) اور کم ازکم ایک مرتبہ مچھلی کھائی جائے جب کہ مکھن، پنیر، فرائیز اور فاسٹ فوڈ کا استعمال کم سے کم کیا جائے اور ہر کھانے میں زیتون کے تیل کو بنیادی شے بنایا جائے۔شکاگو میں کیے جانے والے اس مطالعے میں 923 بزرگ شہریوں اور ریٹائرڈ افراد کو شامل کیا گیا اور سال 2004 سے فروری 2013 تک ان کی خوراک کے بارے میں سوالات کیے گئے جس کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے۔اس گروپ میں ڈیمنشیا اور الزائیمر کے 144 کیس واقع ہوئے اور اس فوڈ پلان کی افادیت سامنے آئی جب کہ ایسی غذا نہ کھانے والے افراد میں دماغی اور اعصابی امراض کی شرح بہت بلند دیکھی گئی۔
دل و دماغ کو خطر ناک بیماریوں سے بچانے کے لیے غذائی پلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا



















































