برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے پہلے اورسب سے بڑے ٹاکرکے میں بھارتی بیٹسمین یووراج سنگھ نے پاکستان کے خلاف تیزترین سنچری کرنے کاریکارڈتیسری مرتبہ قائم کردیا،تفصیلات کے مطابق یووراج سنگھ صرف 29گیندوں پرنصف سنچری کی جوکہ کسی بھارتی بیٹسمین کی پاکستان کے خلاف تیسری تیزترین سنچری ہے
اس سے قبل بھارتی کھلاڑی سندیپ پٹیل 27گیندوں پرپاکستان کے خلاف نصف سنچری کرچکے ہیں جبکہ وریندرسہواگ نے پاکستانی ٹیم کے خلاف نے 26گیندوں پرتیزترین نصف سنچری کی تھی ۔آج یووراج سنگھ پاکستان کے خلاف تیسری تیزترین سنچری بنانے والے تیسرے بھارتی بلے بازبن گئے ہیں ۔بھارت نے پاکستان کواس میچ میں 324رنزکاہدف دے رکھاہے ۔