واشنگٹن(نیوز ڈیسک )ماہرین کے مطابق انسانی فضلے میں سونے اور دیگر قیمتی دھاتیں موجود ہوتی ہیں اور ان کی قیمت کروڑوں ڈالر تک ہوسکتی ہیں جب کہ اگر کسی طرح ان قیمتی دھاتوں کو نکال لیا جائے تو انسانوں کے علاوہ سیارہ زمین کے تحفظ میں بھی بہت مدد ملے گی۔امریکی ماہرین کے مطابق انسانی فضلے میں سونے کی بہت معمولی مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ انسانی فضلے میں پلاٹینم اور چاندی بھی دریافت کی گئی ہے جب کہ ماہرین کا خیال ہے کہ صرف 10 لاکھ امریکیوں کے فضلے میں 13 ملین ڈالر کا سونا موجود ہوسکتا ہے اوراگر ان دھاتوں کو نکال لیا جائے تو ماحول کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف امریکا میں 7 لاکھ ٹن فضلہ گندے پانی میں شامل ہوکر باہر آتا ہے اور اس میں سے نصف سے فرٹیلائزر نکالا جاتا ہے اور بقیہ آدھے کو جلایا یا دبادیا جاتا ہے۔ امریکی ماہرین کی کوشش ہے کہ فضلے میں سے دیگر عام دھاتیں بھی نکالی جائیں اور انہیں فروخت کیا جائے کیوں کہ ماہرین کے مطابق فضلے میں اہم دھاتیں وینیڈیم اور تانبا بھی موجود ہوتا ہے جو موبائل فون، کمپیوٹر اور دیگر اشیا میں استعمال ہوسکتے ہیں۔
انسانی فضلے میں سونے اور دیگر قیمتی دھاتیں موجودہیں
26
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں