جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

چیمپئنز ٹرافی،کھلاڑیوں کی نقل و حرکت جاننے کیلئے آئی سی سی نے چپس نصب کردیں،حیرت انگیزتفصیلات منظر عام پر

datetime 30  مئی‬‮  2017 |

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور انٹیل کے درمیان چیمپئنز ٹرافی میں کرکٹ کے کھیل میں نئی جدت پیداکرنے کےلئے معاہدہ طے پاگیاگیاہے جس کے تحت یمپینز ٹرافی 2017ءمیں ایک ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا رہی ہے جو آج سے پہلے کسی ٹورنامنٹ میں استعمال نہیں کی گئی اوریہ ٹیکنالوجی اب چیمپئنز ٹرافی کے بعد ورلڈکپ میں بھی استعمال ہوگی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور انٹیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت ٹورنامنٹ میں استعمال ہونے والے بلے مخصوص ٹیکنالوجی چپس سے مزین کر دئیے گئے ہیں۔ یادرہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا تجربہ کیا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ چیمپینز ٹرافی 2017ءکو ”سمارٹ کرکٹ ٹورنامنٹ“ بھی کہا جا رہا ہے۔ ایسا کرنے کا مقصد کرکٹ شائقین کیلئے کھیل کو مزید پرلطف بنانے کے علاوہ کوچز اور کھلاڑیوں کو مدد فراہم کرنا بھی ہے تاکہ وہ اپنا کھیل مزید بہتر کر سکیں۔سٹیڈیمز میں ہاک آئی کیمرہ بھی لگا دئیے گئے ہیں جبکہ ان کے علاوہ ڈرون اور سپائیڈر کیمرہ بھی میچ کی کوریج کیلئے نصب ہوں گے۔ کسی بھی ٹیم کاکپتان اب 11 کھلاڑیوں کی ٹیم شیٹ کسی کاغذ پر نہیں ہوگی بلکہ ٹیبلٹ پر انہیں سائن کر کے فراہم کریں گے۔میچ کے دو ران سٹیڈیم میں آنے والے شائقین کو ہائی ڈیفی نیشن وائی فائی انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔آئی سی سی اورانٹیل کے درمیان معاہدہ طے پاجانے کے بعد کرکٹ کاکھیل جدت کے نئے دورمیں داخل ہوجائے گاجوکہ اس سے قبل کسی بھی کرکٹ سمیت کسی بھی کھیل میں سامنے نہیں آئی ہے ،اس سے چیمپئنز ٹرافی میں کھلاڑیوں اورشائقین دونوں کوکرکٹ ایک جدید اندازمیں کھیلنے اوردیکھنے کوملے گی اوراس وجہ سے چیمپئنز ٹرافی کواب سمارٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے نام سے بھی پکاراجارہاہے ۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…