منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

’’ایک غیر مسلم کی اللہ سے اس قدر عقیدت ؟ ‘‘

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے والد سے جڑی ایسی یادیں تازہ کردیں کہ انکے مداح بھی افسردہ ہوگئے۔ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم بے واچ کی پروموشن میں مصروف ہیں جس کیلئے وہ مختلف ٹی وی شوز میں بھی شرکت کر رہی ہیں اسی طرح کے ایک شو کے دوران پریانکا نے اپنے والد سے جڑی ایسی یادیں تازہ کردیں کہ انکے مداح بھی افسردہ ہوگئے ۔

پریانکا چوپڑا نے ایک پروگرام ڈرٹی لانڈری میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے بہت سے رازوں سے پردہ اٹھایا ، پریانکا کا کہنا تھا میرے والد آرمی میں سرجن تھے اور ساتھ ہی گانا بھی گاتے تھے جب میں نے یہ گائون خریدا تو اس وقت میرے والد کو کینسر تھا لیکن اسکے باوجود انہوں نے پرفارم کیا ، میں نے ان کی اسی پرفارمنس کیلئے یہ گائون خریدا تھا۔ اس گائون سے میری بہت سی یادیں جڑی ہوئی ہیں اس لیے میں اسے ہر وقت اپنے ساتھ رکھتی ہوں ۔پروگرام کے دوران انہوں نے گلے میں پہننے والی ایک چین بھی دکھائی اور اسکے بارے میں بتایا کہ یہ انکے والد نے حفاظت کیلئے دیا تھا اس چین میں “آیت الکرسی ” بھی شامل ہے۔ پریانکا کا کہنا تھا میں اکثر سفر میں رہتی ہوں اس لیے اسے اپنے پاس رکھتی ہوں ۔ پروگرام کے دوران پریانکا نے اپنا سب سے پہلا خریدا گیا لیڈیز ہینڈ بیگ اور کشمیری پشمینہ بھی دکھایا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…