دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کے گرینڈ مفتی ڈاکٹر علی احمد مشائل نے کہاکہ اگر ایک دن کا سفر 78 کلومیٹر سے زائد مسافت پر محیط ہے تو مسافر کو اجازت ہے کہ روزہ نہ رکھے لیکن اگر مسافر سفر کو اپنے لئے مشکل نہیں سمجھتا تو روزہ رکھ سکتا ہے۔ایک معروف سائٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ پرانے زمانے میں سفر آسان نہ تھا
مگر اب بہت سہولت ہوگئی ہےتو بہتر یہی ہے کہ سفر کے باوجود روزہ رکھا جائے۔واضح رہے کہ روزہ دین اسلام کادوسرارکن ہے لیکن مختلف صورتحال میں اس کی ادائیگی لازم نہیں ہے اورسفرکے دوران روزہ کی ادائیگی 78کلومیٹرسے زائد سفرتک لازم نہیں ہے لیکن آج کے جدیددورمیں 78کلومیٹرکاسفرگھنٹوں کے بجائے منٹوں میں طے کیاجارہاہے ۔