ممبئی (نیوز ڈیسک)بولی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف بے صبری سے لندن کے مادام تساﺅ میوزیم میں اپنے مومی مجسمے کی رونمائی کی منتظر ہیں۔بولی وڈ کے کئی اداکاروں کے مومی مجسمے لندن کے مادام تساو¿ میوزیم میں سجے ہوئے ہیں جن میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، کرینہ کپور اور ریتک روشن شامل ہیں۔اب ان کے ساتھ کترینہ کیف کا مجسمہ بھی بنایا جا چکا ہے جسے دنیا کے سامنے 27 مارچ کو متعارف کرایا جائے گا۔کترینہ کیف نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ لندن میں گزارا ہے اور اپنے مجسمے کو لے کر بہت خوش ہیں۔ان کے مطابق ہر انسان اپنی زندگی میں ایسے لمحے کا منتظر رہتا ہے جب کسی بھی طرح اس کے کام کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ایک تقریب کے دوران کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ وہ بے صبری سے اس موقع کا انتظار کر رہی ہیں اور وہ 27 مارچ کو لندن میں اس کی لانچنگ میں شریک ہونگی۔سننے میں تو یہ بھی ایا ہے کہ سلمان خان اپنی فیملی کے ہمراہ کترینہ کیف کی حمایت کے لیے لندن پہنچیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
رضا ڈار، ا سحاق ڈار کا نواسہ ہے، غیر ملکی لڑکیوں سے 15 لاکھ ڈالرز وصول کیے گئے لیکن رضا ڈار نے لڑکی...
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
رضا ڈار پر شرمناک الزام کے بعد اسحاق ڈار استعفیٰ دیں، فیصل واوڈا کا مطالبہ
-
ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس کھائی میں گرائی، 40افراد جاں بحق، ژوب حادثے میں بچ جانے والے مسافر کا انکش...
-
750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری
-
ٹیلی کام شعبے میں بڑا انقلاب، ٹیلی نار پاکستان اور یوفون ایک کمپنی بن گئے
-
تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، عالمی مارکیٹ سے ایک اور خوشخبری



















































