منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

یوم پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں تقریب، بھارتی میڈیا تلملا اٹھا

datetime 24  مارچ‬‮  2015 |

سری نگر(نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں ہونے والی تقریب کی صدارت خاتون کشمیری رہنماء آسیہ اندرابی نے کی۔ تقریب میں سینکڑوں کشمیری خواتین شریک ہوئیں۔ پاکستان کی محبت میں سجائی گئی تقریب میں سبز ہلالی پرچم خصوصی طور پر آویزاں کیا گیا۔ تقریب میں نہ صرف یوم پاکستان کی مناسبت سے اظہار خیالات کیا گیا بلکہ کشمیری خواتین نے مل کر قومی ترانہ بھی پڑھا۔ تقریب کی ویڈیو سامنے آئی تو حسب عادت بھارتی میڈیا تلملا اٹھا۔ بھارتی ٹی وی نے کشمیری رہنماء آسیہ اندرابی سے بات کی تو انہوں نے برملا اعتراف کیا۔ واضع رہے کہ کشمیریوں کی پاکستان سے بے لوث محبت دیکھ کر انتہاء پسند بھارتی ہندو اور متعصب میڈیا ہمیشہ ہی تڑپتے رہے ہیں۔ پاکستان سے محبت کرنے پر انتہاء پسند ہندو اس سے پہلے کئی کشمیری طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ یہاں تک کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حمایت پر کئی کشمیری طلبہ کو نہ صرف بھارتی یونیورسٹیوں سے نکالا جا چکا ہے بلکہ ان پر بغاوت کے مقدمے بھی درج کئے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…