اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف شماریات آصف باجوہ نے بتایا ہے کہ ملک بھرمیں ہونے والی مردم وخانہ شماری مکمل ہوگئی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ ملک کی آبادی 20کروڑہوگی لیکن حتمی اعداوشمارجولائی 2017میں جاری کئے جائیں گے ۔آصف باجوہ نے کہاکہ مردم شماری کے دوران مردم شماری کاعملہ ملک بھرمیں تقریباساڑھے 3کروڑگھروں تک گیااوریہ کوئی ا ٓسان کام نہیں جوکہ مقررہ مدت میں مکمل کرلیاگیاہے
۔انہوں نے بتایاکہ مردم وخانہ شماری میں 3127خواتین نے بھی حصہ لیاجبکہ بلوچستان اورفاٹامیں مردم وخانہ شماری کےلئے کسی خاتون کوذمہ داری نہیں سونپی گئی ۔آصف باجوہ نے کہاکہ مردم شماری کے دوران 6مذاہب اور9زبانوں کوبھی شمارکیاگیاہے جس کے بارے میں حتمی اعلان جولائی میں کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ کم آبادی والے مذاہب کومردم شماری میں شامل نہیں کیاگیااورنہ ہی ان کاشمارکیاگیاہے ۔