جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے بڑے شہروں میں ڈرونز کے ذریعے بم حملے،لاہور کی ا یسی شخصیت کا شرمناک منصوبہ منظر عام پر آگیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 23  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ڈرون سے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے رابطہ کار گروپ کو پکڑ لیا۔ ملزموں میں لاہور کی یونیورسٹی کا پروفیسر، اس کی بھانجی اور دیگر افراد شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان دہشت گردوں نے چھوٹے ڈرونز کے ذریعے ٹارگٹڈ بم حملوں کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ ان افراد کے داعش ارکان سے بھی رابطوں کا پتہ چلا ہے۔

گرفتار پروفیسر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ دوسری طرف لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت گینگ وار میں ملوث ملزم بابا گولڈن کے نام سے ہوئی۔ معلوم ہوا ہے کہ بابا گولڈن، تاج محمد نامی شخص پر حملہ کرنے آیا تھا اور اس کی فائرنگ سے تاج محمد زخمی ہوا جب کہ تاج محمد کی جوابی فائرنگ سے بابا گولڈن مارا گیا۔ مقتول قتل اور اقدام قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھا۔ اس کے علاوہ ٹاور کے علاقے میںپیرکی شب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ دریں اثنا اتوار کو رات گئے فائرنگ سے زخمی 65 سالہ ماما امید علی ولد علی محمد بلوچ سول ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ماما امید علی پیپلزپارٹی کا سابق کونسلر، لیاری بزرگ کمیٹی کا رہنما اور گینگ وار کے اہم کردار غفار ذکری کا ماموں تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق امید علی کا بابا لاڈلا کے بھائی زار لاڈلا سے رقم کے لین دین پر تنازعہ چل رہا تھا اور مبینہ طور پر اسے بابا لاڈلا گروپ کے کمانڈر شوکت نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق امید علی کا بابا لاڈلا کے بھائی زار لاڈلا سے رقم کے لین دین پر تنازعہ چل رہا تھا اور مبینہ طور پر اسے بابا لاڈلا گروپ کے کمانڈر شوکت نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…