اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

چشم خطا پوش

datetime 23  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک شخص نے فضل بن ربیع کے نام کا جعلی خط تحریر کیا، جس میں اپنے لئے ایک ہزار دینار کا حکم جاری کر کے دستخط کئے گئے تھے وہ شخص خط لے کر فضل بن ربیع کے خزانچی کے پاس پہنچا، اس نے خط پڑھ ڈالا مگر اسے کوئی شبہ نہ گزرا، وہ ایک ہزار دینا،

اس کے سپرد کرنے ہی لگا تھا کہ اس دوران فضل بن ربیع کسی کام سے خود وہاں آ پہنچا، خزانچی نے اس شخص کا تذکرہ اس کے سامنے کیا اور خط بھی دکھا دیا، فضل بن ربیع نے خط دیکھنے کے بعد ایک نظر اس شخص کے چہرے پر ڈالی تو اس کا چہرہ زرد پڑ گیا تھا اور خوف سے تھر تھر کانپ رہا تھا، فضل بن ربیع سر جھکا کر کچھ دیر سوچنے کے بعد خزانچی سے مخاطب ہوا، ’’تمہیں معلوم ہے میں اس وقت تمہارے پاس کیوں آیا ہوں؟‘‘ خزانچی نے نفی میں گردن ہلا دی، فضل بن ربیع نے کہا، ’’میں تمہیں صرف یہ تاکید کرنے آیا ہوں کہ اس شخص کو رقم فوراً ادا کر کے اس کی ضرورت پوری کرو‘‘ خزانچی نے فوراً ہزار دینار تھیلی میں ڈال کر اس شخص کے سپرد کر دیئے، وہ شخص ہکا بکا رہ گیا، گھبراہٹ کے عالم میں کبھی تو وہ فضل بن ربیع کے چہرے کو دیکھتا اور کبھی خزانچی کے، فضل بن ربیع قریب ہو کر اس سے مخاطب ہوا، گھبراؤ نہیں اور راضی خوشی گھر کا رخ کرو، اس شخص نے فرط جذبات سے فضل بن ربیع کے ہاتھ کا بوسہ لیا اور کہا، ’’آپ نے میری پردہ پوشی کی اور رسوا نہ کیا، روز قیامت اللہ آپ کی پردہ پوشی فرمائے اور رسوائی سے بچائے‘‘ یہ کہہ کر اس نے دینار لئے اور نکل آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…