پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

پی سی بی کا اگلا چیئرمین اگر مجھے بنایا گیا تو کونسے چار کام سب سے پہلے کروں گا ؟ سربراہ پی ایس ایل نے سب کو حیران کر دیا

datetime 24  مئی‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی)  سربراہ پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے پر بھی پی ایس ایل کی سربراہی نہیں چھوڑوں گا، ہر سطح پر کرکٹ سے کرپشن کا خاتمہ کرنے کی پوری کوشش ہو گی۔

میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بورڈ کا چیئرمین بن گیا تب بھی پاکستان سپر لیگ کی سربراہی نہیں چھوڑوں گا،البتہ ایک بات واضح کردوں کہ ابھی کچھ بھی حتمی طور نہیں کہا جا سکتا، مجھے پی ایس ایل کا سربراہ پی سی بی گورننگ بورڈ نے مقرر کیا تھا،اس لیے عہدہ چھوڑنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ایک سوال پر نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر چیئرمین پی سی بی بنا تو پی ایس ایل کو پاکستان لانا اولین ترجیح ہوگی،اسی میں لیگ اور ملک کا فائدہ ہے۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی دوسرا بڑا مقصد ہے، ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہوں یا بین الاقوامی میچز میں ہر سطح پر کرپشن کا خاتمہ کرنا چاہتا ہوں،جسٹس قیوم رپورٹ کی سفارشات پر خاص طور پر نظر میں رکھوں گا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ کرکٹ کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کوالیفائیڈ کیوریٹرز کو متعارف کرانا ضروری ہے، ملکی پچز پر گھاس اور بانس ہو تو پاکستانی کرکٹرز کو غیر ملکی کنڈیشنز میں کھیلتے ہوئے زیادہ دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ کرکٹ اکیڈمیز کا ڈھانچہ بھی تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے،ڈپارٹمنٹس کو اجازت ہوگی کہ اپنے کھلاڑی ریجنز کو دے سکیں،اس فیصلے سے علاقائی ٹیمیں مضبوط ہو سکتی ہیں۔واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے عہدے کی مدت اگست میں ختم ہوگی، ان کا خلا پر کرنے کیلئے نجم سیٹھی مضبوط امیدوار ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…