پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

’’پاکستانیوں کے ساتھ یہ کام ہر گز مت کرنا ‘‘ عرفان پٹھان کو بھارت نے سختی سے کس کام سے منع کر دیا ؟

datetime 21  مئی‬‮  2017 |

منامہ(این این آئی) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر عرفان پٹھان کو بحرین میں پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ فیسٹیول میچ کھیلنے سے روک دیا۔بحرین کے نیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیسٹول کرکٹ میچ میں مصباح الحق کی قیادت میں کھیلنے والی بحرین ایگلز نے 69رنز سے فتح حاصل کر لی۔پہلے کھیلتے ہوئے فاتح ٹیم نے 5وکٹ پر 244رنز بنائے۔کپتان مصبا ح الحق نے 10چھکوں کی مدد سے 38گیندوں پر 121رنز کی اننگز کھیلی۔

شاہد آفریدی نے 49گیندوں پر 79رنز اسکور کئے۔جواب میں بحرین فالکنز 4وکٹ پر 175رنز بناسکی۔میچ کو بحرین میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا تھا تاہم اس وقت منتظمین کے لئے مشکل صورت حال کاپیدا ہوگئی جب بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر عرفان پٹھان کو فیسٹول میچ میں شرکت کا اجازت نامہ دینے سے معذرت کر لی۔عرفان پٹھان نے فیسٹول میچ کی پریس کانفرنس میں شرکت کی البتہ میچ نہیں کھیلے۔میچ کے آرگنائزر فہد صادق کے مطابق ہماری کوشش ہے کہ بحرین میں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم جلد تعمیر ہو،اس بارے میں انہیں حکومت بحرین کی جانب سے مثبت اشارے مل رہے ہیں اور فیسٹول میچ کاوزارت کھیل کے تعاون سے انعقاد اس سلسلے کی ایک کڑی تھی۔فہد صادق نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد بحرین میں کرکٹ کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوںگی اور انٹرنیشنل کرکٹرز بحرین آئیں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…