پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

آخر ہمارے فنگر پرنٹ کیوں ہوتے ہیں؟

datetime 21  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہر انسان کی انگلیوں پر منفرد نشانات یا عرف عام فنگر پرنٹس ہوتے ہیں مگر انسانی شناخت سے ہٹ کر اس کا مقصد کیا ہے؟ہوسکتا ہے کہ آپ کا خیال ہو کہ یہ ہاتھوں کی گرفت کو بہتر بنانے کے لیے ہوتے ہیں

یہ کچھ زیادہ درست نہیں۔چند سال پہلے مانچسٹر یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انگلیوں کی یہ لکیریں درحقیقت سپاٹ اور ہموار سطح کو تھامنا مشکل بنا دیتی ہیں کیونکہ یہ جلد کے کانٹیکٹ ایریا کو کم کردیتی ہیں۔س کے مقابلے میں ناہموار سطح پر یہ گرفت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔محققین کے خیال میں فنگر پرنٹ بنیادی طور پر پانی کو گزرنے میں مدد دیتے ہیں یا جلد کو کھچنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جس سے یہ مختلف طرح کے نقصان اور خراشوں سے بچاتے ہیں۔اسی طرح ایک امریکی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فنگر پرنٹ چھونے کے احساس کو بہتر بناتے ہیں اور کسی ایک بال کو چھونے سے ان میں جو ارتعاش پیدا ہوتا ہے وہ دماغ کو اس کی شناخت میں مدد دیتا ہے۔ویسے ان میں سے جو بھی حقیقت ہو مگر ایک بات تو یقینی ہے کہ دنیا ہر دو افراد کے فنگر پرنٹ کبھی ایک جیسے نہیں ہوتے چاہے وہ جڑواں ہی کیوں نہ ہوں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ رواں سال جنوری میں پہلی بار سائنسدانوں کو علم ہوا تھا کہ پانی میں کچھ دیر ہاتھ رکھنے پر انگلیوں میں جھریاں کیوں پڑجاتی ہیں۔نیو کیسل یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ پانی میں کچھ دیر بعد ہاتھوں کی انگلیوں پر بننے والی جھریاں جلد کے نیچے خون کی شریانیں سکڑنے سے بنتی ہیں جس سے گیلی چیزوں پر گرفت بہتر ہوتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…