پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

مسلمانوں کو شرمندہ کر دینے والی ’’روشن یورپی روایت ‘‘

datetime 20  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یورپ کے اکثر قصبوں میں دلچسپ روایت چلی آرہی ہے۔ قصبوں کی کافی(coffee) کی دکانوں اور ریستورانوں پر دیوار پر وائٹ بورڈ نصب ہوتا ہے۔ ریستوران اور کافی شاپ کے گاہک اپنے لئے چائے ، کافی اور کھانا منگواتے ہوئے بیرے کو ایک چائے وائٹ بورڈ کے لیے، ایک کافی وائٹ بورڈ کے لئے یا فلاں کھانا وائٹ بورڈ کے لیے بھی آرڈر کر دیتے ہیں۔

بیرا ان کا آرڈر انہیں دے دیتا ہے اور اضافی چائے، کھانے یا کافی کی سلپ وائٹ بورڈ پر چپکا دیتا ہے۔ لوگ کھانا کھاتے ہیں، کافی پیتے ہیں اور آخر میں بل کے ساتھ وائٹ بورڈ کے اضافی بل کی بھی ادائیگی کر دیتے ہیں۔کھانے، کافی اور چائے کی یہ چٹیں قصبے کے ان لوگوں کے لیے ہیں جو کھانا کھانے کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔ یہ غریب لوگ بھی عام گاہکوں کی طرح ریستوران یا کافی شاپ میں آتے ہیں ، وائٹ بورڈ کے پاس رکتے ہیں، اپنی مرضی کی چٹ اتارتے ہیں ، میز پر آکر بیٹھتے ہیں، بیرے کو وہ چٹ تھما دیتے ہیں اور بیرا عام گاہکوں کی طرح انہیں بھی احترام کے ساتھ کھانا، چائے اور کافی پیش کرتا ہے۔ یہ لوگ اگر وائٹ بورڈ سے خود چٹ نہ اتارنا چاہیں تو بیرے کے کان میں سرگوشی کر دیتے ہیں۔ “مجھے وائٹ بورڈ کی ایک کافی دے دو” اور بیرا وائٹ بورڈ سے خود چٹ اتار کر انہیں کافی، چائے اور کھانا دے دیتا ہے۔یہ بھوکوں کو کھانا ، چائے اور کافی پلانے کا مہذب ترین طریقہ ہے، ہم بھی اپنے ملک میں یہ طریقہ رائج کر سکتے ہیں۔یہ لوگ اگر وائٹ بورڈ سے خود چٹ نہ اتارنا چاہیں تو بیرے کے کان میں سرگوشی کر دیتے ہیں۔ “مجھے وائٹ بورڈ کی ایک کافی دے دو” اور بیرا وائٹ بورڈ سے خود چٹ اتار کر انہیں کافی، چائے اور کھانا دے دیتا ہے۔یہ بھوکوں کو کھانا ، چائے اور کافی پلانے کا مہذب ترین طریقہ ہے، ہم بھی اپنے ملک میں یہ طریقہ رائج کر سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…