اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈان لیکس پر پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈا کرنیوالوں کے خلاف تحقیقات ، ایف آئی اے نے 33 افراد کی فہرست تیار کرلی ۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈان لیکس معاملے پر حکومت اور پاک فوج کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف پراپیگنڈا کرنیوالوں کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے
اور اس ضمن میں کوئٹہ،لاہور ،وزیرستان اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 33 افراد کی فہرست ایف آئی اے نے بنائی ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یہ فہرست انسدادی دہشتگردی ونگ کے حوالے کی گئی ہے ۔انسداد دہشتگردی ونگ تحقیقات میں یہ پتہ چلانے کی کوشش کرے گا کہ ان 33افراد کا تعلق کہیں ملک دشمن عناصر کے آلہ کار تو نہیں۔