بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کی ورلڈ کپ2019ء میں براہ راست شرکت روکنے کیلئے بھارت نے خطرناک چال چل دی،حیرت انگیزاعلان

datetime 19  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی ) بگ تھری کیخلاف ووٹ دینے پربی سی سی آئی پاکستان کی دشمنی میں حد سے آگے بڑھ گیا ، پاکستان کو ورلڈ کپ2019ء میں براہ راست کوالیفائی کرنے سے روکنے کے لیے اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف انہی کے دیس میں ون ڈے سیریز کھیلنے کا اعلان کردیا ہے۔ بھارت اپنے سٹار کھلاڑیوں کو آرام دینے کا بہانہ بنا کر ویسٹ انڈیز بھجوا سکتا ہے تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے فوری بعد23جون سے ویسٹ انڈیز کیخلاف انہی کے دیس میں

5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ پر مشتمل سیریز کھیلے گی،پہلے دو میچز پورٹ آف سپین،اگلے 2اینٹیگا اور آخری و ن ڈے اورواحد ٹی ٹوئنٹی کنگسٹن میں کھیلا جائیگا۔آئی سی سی رینکنگ میں 79پوائنٹس کے ساتھ 9ویں نمبر پرموجود ویسٹ انڈیز اگلے ماہ افغانستان کیخلاف سیریز کھیلے گی اور چیمپئنز ٹرافی سے باہر کیریبیئن سائیڈ کو امید ہے کہ 8ویں نمبر پر موجود پاکستانی ٹیم ایونٹ میں ناقص کاکردگی پر پوائنٹس کھوئے گی جس کا اسے فائدہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل شیڈول کی سختی کے پیش نظر بھارت اپنے سٹار کھلاڑیوں کو آرام دینے کا بہانہ بنا کر کمزور ٹیم بھی ویسٹ انڈیز بھجوا سکتا ہے جس کا لامحالہ فائدہ کیریبئن سائیڈ کو ہوگا۔ جبکہ گزشتہ روزآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے ون ڈے قومی کرکٹ ٹیم کے 7کھلاڑی لاہور ائیر پورٹ سے لندن روانہ ہوگئے ، لندن جانے والوں میں عمراکمل، شعیب ملک، محمد حفیظ، فخر زمان، عماد وسیم، جنید خان اور فہیم اشرف شامل ہیں، تاہم احمد شہزاد 18مئی کو ٹیم کو جوائن کریں گے۔کپتان سرفراز احمد سمیت 8کھلاڑی ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ پہنچ گے، قومی ٹیم 27 مئی کو بنگلہ دیش کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلے گی، جبکہ 28مئی کو دوسرا پریکٹس میچ آسٹریلیا سے ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…