ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین شام کی مدد کیلئے میدان میں کود پڑا،بڑا اعلان،شامی حکومت کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیئے

datetime 16  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق (آئی این پی ) چین نے ایک بار پھر شام کو انسان دوست امداد فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شام کیلئے اقتصادی اور تکنیکی تعاون کے معاہدے اور ہنگامی غذائی امداد کی فراہمی کی دستا ویز پر دستخط کئے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق شام میں چینی سفیر جی جیان جین اور شام کے محکمہ منصوبہ بندی اور بین الاقوامی تعاون کے ڈائریکٹرعماد صبونی نے دونوں ملکوں کی حکومتوں کی جانب سے شام کی امداد

کے لئے اقتصادی اور تکنیکی تعاون فراہم کرنے کے معاہدے اور ہنگامی غذائی امداد کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت کی دستا ویز پر دستخط کئے ۔شام کے محکمہ منصوبہ بندی اور بین الاقوامی تعاون کے ڈائریکٹر عماد صبونی نے شامی حکومت کی جانب سے ایک طویل عرصے میں شام کے لوگوں کے لئے فراہم کی جانے والی انسان دوست امداد پر چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ چین کی طرف سے پیش کردہ “دی بیلٹ اینڈ روڈ ” تجویز متعددترقی پزیر ممالک کے لئے مفادات لائے گی۔امید ہے کہ مستقبل میں “دی بیلٹ اینڈ روڈ ” کے ڈھانچے میں چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید تعاون کیا جا سکے گا۔رواں سال فروری میں چینی حکومت نے شام کے ساتھ مفت مدد فراہم کرنے کے حامل اقتصادی اور تکنیکی تعاون پر معاہدوں پر دستخط کیا اور شام کی موجودہ اقتصادی مشکلات کم کرنے اور انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مارچ میں شام کے ایک فوجی ہسپتال میں طبی سامان کی ایک کھیپ کا عطیہ کیا تھا۔رواں سال فروری میں چینی حکومت نے شام کے ساتھ مفت مدد فراہم کرنے کے حامل اقتصادی اور تکنیکی تعاون پر معاہدوں پر دستخط کیا اور شام کی موجودہ اقتصادی مشکلات کم کرنے اور انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مارچ میں شام کے ایک فوجی ہسپتال میں طبی سامان کی ایک کھیپ کا عطیہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…