اسلام آباد(نیوز ڈیسک) میکسیکو میں مقابلے کے دوران فلائنگ کک لگنے سے ایک ریسلر ہلاک ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکن ریسلر”پیدرو آگویو“ حریف ریسلررامیریز آسکر گوٹیریز کی جانب سے فلائنگ کک لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تاہم میچ ریسلرکی موت کے بعد بھی 2 منٹ تک جاری ر ہا، شائقین اور ریفریز سمیت سب کا خیال تھا کہ ریسلر پیدرو شدید زخمی ہو گئے ہیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق ریسلر کی موت گردن میں لگنے والی کک کے باعث فریکچر سے ہو ئی۔اے اے اے فیڈریشن کے ڈائیریکٹر نے اس حوالے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیا ہے کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک خبر ہے اور وہ ریسلر پیدرو آگویو کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں جبکہ دنیا بھرمیں ان کی موت کی خبر نےان کے مداحوں کو بھی افسردہ کر دیا ہے۔
میکسیکو میں مقابلے کے دوران کک لگنے سے ریسلر ہلاک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار



















































