کراچی (آئی این پی)فواد خان اور علی ظفر ایشیا کے ٹاپ 10 لسٹ میں کس نمبر پر آگئے ؟ پاکستان کے دو خوبرو اداکار علی ظفر اور فواد خان ایشیا کے پرکشش اور جاذب نظر مردوں کی ٹاپ 10 فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔برطانوی جریدے کی جانب سے ایک سروے کرایا گیا جس کا مقصد یہ جاننا تھا کہ مطابق ایشیا کے سب سے پرکشش اور خوبرو 10 مرد کون کون سے ہیں۔
اس فہرست میں پہلا نمبر حاصل کیا گلوکار زیان ملک نے جبکہ دوسرے نمبر پر رتھک روشن اور تیسری پوزیشن پر پاکستانی اداکار فواد خان نے قبضہ جمایا ہے۔اس فہرست میں پانچویں پوزیشن پر سلمان خان جبکہ نویں نمبر پر پاکستانی گلوکارو اداکار علی ظفر ہیں۔ ٹاپ 10 کی اس فہرست میں رنویرسنگھ کا سب سے آخری نمبر ہیں۔