جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بلند ترین عمارت،برج الخلیفہ کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا،نئی عمارت کس ملک میں بنائی جارہی ہے اورکتنے کلو میٹر بلند ہوگی؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 16  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیامیں اس وقت سب سے بلندترین عمارت دبئی کی برج الخلیفہ ہے لیکن اب سعود ی عرب کے شہرجدہ میں ایک زیرتعمیرٹائورہے جس کی لمبائی 3300فٹ سے زیادہ یعنی ایک کلومیٹرلمباہوگااوروہ برج الخلیفہ کی بلندی 2750فٹ کاریکارڈتوڑدے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برج الخلیفہ کایہ ریکارڈ2018میں ہی ٹوٹ جاناتھالیکن جدہ میں زیرتعمیرٹائورکامنصوبہ التواکاشکا رہونے کی وجہ سے

دبئی کی اس بلندترین عمارت کے پاس اب یہ اعزاز2019تک رہے گایعنی برج الخلیفہ دوسال مزیدبلندترین عمار ت ہی ہوگی ۔جدہ میں زیرتعمیرٹائورکے بارے میں سعودی شہزادے الولین بن طلال نےایک امریکی خبررساں ادار ے سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ دنیاکی بلندترین عمارت کامنصوبہ التواکاشکارہوگیاہے اوراس کواب 2019 سے قبل مکمل نہیں کیاجاسکتاہے ۔انہوں نے بتایاکہ یہ دنیاکی بلندترین عمارت 170 منزلہ عمارت ایک ہوٹل، اپارٹمنٹس، دفاتر، آؤٹ ڈور ڈیک اور دیگر چیزوں سے سجی ہوگی۔اس پرلاگت 2.1ارب ڈالرزآناتھی لیکن تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظراس کی لاگت کاتخمینہ اب 2ارب ڈالرزتک پہنچ گیاہے ۔سعودی شہزادے نے بتایاکہ اس ٹائورمیں دنیا کے سب سے بڑے ہوٹل کی تعمیر کا کام بھی جاری ہےاوراس کانام ابراج کدائی جوکہ 10ہزارکمروں پرمشتمل ہوگااس ہوٹل کی تعمیرپر5.3ارب ڈالرزخرچ آئے گااوریہ رواں سال مکمل ہوجاناتھالیکن اب یہ بھی 2019میں مکمل ہوگاجس کے بعد جب اس ٹائورکی تعمیرمکمل اوراس منصوبے کواوپن کر دیاجائے گاتوبرج الخلیفہ کادنیامیں بلندترین عمارت کاریکارڈختم ہوجائے گا۔یہ رواں سال مکمل ہوجاناتھالیکن اب یہ بھی 2019میں مکمل ہوگاجس کے بعد جب اس ٹائورکی تعمیرمکمل اوراس منصوبے کواوپن کر دیاجائے گاتوبرج الخلیفہ کادنیامیں بلندترین عمارت کاریکارڈختم ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…