بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، اب چین کیساتھ کاروبار کیسے ہو گا؟ زبردست خبر آگئی

datetime 16  مئی‬‮  2017 |

بیجنگ (آئی این پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کی انتھک محنت سے پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، وزیر اعظم نوازشریف کا وژن مکمل ہو گیا ،آن لائن کاروبار کے فروغ کے لیے پاکستان اور چینی کمپنی علی بابا کے مابین پہلے ڈیجیٹل معاہدہ برائے معاشرتی و اقتصادی ترقی پر دستخط (آج) منگل کو ہونگے’ معاہدے سے ایک طرف پاکستان میں تیار کردہ مصنوعات کی

آن لائن فروخت کو فروغ ملے گا’ اور دوسری طرف ای کامرس سے وابستہ کمپنیوں کو اپنی تجارت کے حجم میں اضافے کے لئے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔ اس معاہدے سے ابتدائی طور پر 140ملین صارفین مستفید ہو سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی معروف ای کامرس کمپنی علی بابا کے مابین پاکستان کی تاریخ کے پہلے آن لائن ڈئجیٹل تجارتی معاہدے پر دستخط (آج) منگل کو ہونگے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان میں مقامی سطح پر تیار کردہ مصنوعات کو فروغ ملے گا۔ عام آدمی گھر میں بیٹھ کر آن لائن اپنی اشیا کو دنیا بھر میں متعارف کرواسکے گا۔ ابتدائی طور پر 140ملین موبائل اور براڈبینڈ صارفین ای کامرس کی اس سہولت سے مستفید ہونگے۔ یہ وزیر مملکت انوشہ رحمن کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے کہ پاکستان علی بابا جیسی بین الاقوامی ای کامرس کمپنی کے ساتھ آن لائن ڈئجیٹل تجارتی معاہدہ کر رہا ہے۔ یوں ڈیجیٹل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہورہا ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے پہلا ڈیجیٹل تجارتی معاھدہ ہوگا۔ پاکستان کے لوگوں کی علی بابا اور پے پال جیسی بڑی کمپنیوں کو پاکستان لانے کی دیرینہ خواہش پوری ہوگی اور ای کامرس سے وابستہ بڑی بڑی کمپنیاں پاکستان آئیں گی۔ پاکستانی صارفین تیزی سے براڈبینڈڈ کا رخ کریں گے کیونکہ ای کامرس کی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک پاکستان میں براڈ بینڈڈ کو فروغ

نہیں دیا جاتا۔ واضح رہے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے پاکستانی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کیو نکہ انکا پاکستانی صنعت میں 80 فیصد حصہ ہے پاکستان کے 200 ملین لوگ اور 65 فیصد کام کرنے والے ان کاروباری اداروں سے وابستہ ہیں ۔ یہ منصوبہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور ایم اس ایم ای آن لائن تک رسائی میں مدد دے گا اور حقیقی طور پر پاکستانی لوگوں کی آمدنی میں اضافہ کر کے پاکستان کو زیادہ آمدنی والے ملک کی فہرست میں شامل کرنے میں مددگار ثابت ہو گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…