مفت انٹر نیٹ استعمال کرنے کے بہانے وصول ہونے والی معلومات

22  مارچ‬‮  2015

آسٹریلیا (نیوز ڈیسک) بڑے ریٹلر اپنے شاپنگ سٹورز میں صارفین کو مفت انٹرنٹ فراہم کرکے ان کے بارے میں بے حد اہم معلومات جمع کررہے ہیں۔ بیشتر اوقعات اس بارے میں صارفین کو بالکل بھی علم نہیں ہوتا ہے۔بہت برسوں سے بڑے آن لائن ریٹلرز اپنے صارفین کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ان کے ذریعے استمعال کیے جانے والی ویب سائٹس اور انٹرنٹ کے عام استعمال کی نگرانی کرتے تھے لیکن بڑے مالز اور شورومز والوں کے لیے اپنی صارفین کی شاپنگ کی عادتوں اور پسند کے بارے میں جاننا مشکل ہوتا تھا۔لیکن اب یہ مشکل آسان ہوگئی ہے۔ اب نئی تکنیک کی مدد سے صارفین کے بارے میں بہت کچھ معلوم ہوسکتا ہے وہ بھی صرف ان کے فون کے ذریعے۔ ان کا فون اب نگرانی کرنے کا ذریعہ بن گیا ہے۔ بڑے ریٹلرز، مالز، شراب خانے، کیفے، اور ریسٹرورانٹس، دن با دن اپنے صارفین کو مفت وائی فائی فراہم کررہے ہیں اور اس کے بدلے میں صارفین کے ڈجیٹل ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔اس کے بعد یہ ریٹیلرز اپنے صارفین کی عمر، جنس، اور براو¿زنگ عادتوں کا بارے میں ڈیٹا جمع کرکے ان کا جائزہ لیتے ہیں تاکہ اپنی سروسز کو بہتر کرسکیں۔ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر کا کہنا ہے ہم اس ڈیٹا کا استعمال اپنے صارفین کو نئے فیشن اور نئی پیش کش کے بارے میں اطلاع دینے کے لیے کریں گےریٹیلرز کے ذریعے سے یہ ایک بڑی کامیابی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین کو اس کے بارے میں ایک بار ضرور سوچنا چاہیے۔آسٹریلیا میں برآمدات کے امور کے ماہر برائن واکر کا کہنا ہے کہ بہت سارے خریداروں کو یہ معلوم بھی نہیں ہوگا کہ کسی بڑے مال یا دوکان میں گھستے ہی وائی فائی تک رسائی کا مطلب یہ ہے کہ کارپوریٹ دنیا کو ان کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔صارفین کو صلاح مشورہ دینے کے لیے کام کرنے والے کنزیومر ایڈوکیسی گروپ نے متنبہ کیا ہے ڈیجٹل ڈیٹا خریدار اور ریٹلر کے درمیان جنگ کا میدان نہ بن جائے۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مرکز میں سب سے وسیع اور سب سے پرانے ریٹیل سٹور کوین وکٹوریا بلڈنگ نے مزید خریداروں کو اپنی طرح راغب کرنے کے لیے سنہ 2000 میں مفت وائی فائی فراہم کرنا شروع کیا تھا۔کوین وکٹوریا بلڈنگ کے نقشِ قدم پر چلنے والا دوسرا بڑا ریٹل سٹور ’ویسٹ فیلڈ ہے‘ جس کے برطانیہ اور امریکہ میں متعدد جگہوں پر مالز ہیں۔ویسٹ فیلڈ’ویسٹ فیلڈ‘ کے برطانیہ اور امریکہ میں متعدد جگہوں پر مالز ہیں۔ ویسٹ فیلڈ نے حال ہی میں آسٹریلیا میں 21 شاپنگ مالز میں مفت وائی فراہم کرنا شروع کیا ہے۔ جیسے ہی خریدار مال کے اندر لاگ ان کریں گے، ویسٹ فیلڈ ڈیٹا جمع کرنا شروع کردے گا۔ویسٹ فیلڈ نے حال ہی میں آسٹریلیا میں 21 شاپنگ مالز میں مفت وائی فراہم کرنا شروع کیا ہے۔ جیسے ہی خریدار مال کے اندر لاگ ان کریں گے، ویسٹ فیلڈ ڈیٹا جمع کرنا شروع کردے گا۔ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر کی مارکیٹنگ شعبے سے منسلک جان باتیش کا کہنا ہے ’ہم اس ڈیٹا کا استعمال اپنے صارفین کو نئے فیشن اور نئی پیش کش کے بارے میں اطلاع دینے کے لیے کریں گے‘۔مسٹر باتیش کا کہنا ہے ویسٹ فیلڈ نے اپنے دو مالز میں مفت وائی فائی کا تجربہ کیا جس میں ایک دن میں 25 سو سے 35 سو تک لوگوں نے وائی فائی استعمال کیا۔ان کا کہنا ہے فی الوقت ویسٹ فیلڈ کو صارفین کے بارے میں یہ اطلاع نہیں ملتی ہے کہ کہاں اور کتنی رقم خرچ کررہے ہیں لیکن جیسے جیسے لوگ خریداری کرنے کے لیے موبائل فون کا استمعال تیز کریں گے، یہ تفیصلات بھی حاصل ہوجائیں گی۔اس تکنیک کو آسٹریلیائی کمپنی سکائی فائی نے بنایا تھا۔ اس کمپنی کے چیف ایکزاکیٹو ویان آرتھر کا کہنا ہے کہ وائی فائی کے بدلے ڈیٹا تک رسائی برا سودا نہیں ہے، خریدار جب چاہیں تب لاگ آو¿ٹ کرسکتے ہیں۔حالانکہ ان کا کہنا تھا کہ اگر برانڈ کے اعتبار سے دیکھیں تو ویسٹ فیلڈ کو یہ فائدہ ہے کہ وہ اپنے صارفین کی مرضی مطابق سامان بناسکتی ہے جس سے اس کو فائدہ ہی فائدہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کیا ویسٹ فیلڈ یہ ڈیٹا کسی اور فروخت کردے گا، یہ ایک علیحدہ مسئلہ ہے۔ ایسا مزید پیسے کمانے کی ایک سوچی سمجھی کوشش کے تحت ہی کیا جاسکتا ہے۔سوال یہ ہے کہ صارفین اپنے ڈیٹا کا تحفظ کیسے کریں؟ تکنیکی ماہر لونگ سٹون کا کہنا ہے ہر شخص کو اپنے فون کی ’ڈیفالٹ پرائیویسی سیٹنگز‘ پر خاص دھیان رکھنا چاہیے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…