اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

’’اوہ میرے خدایا۔۔‘‘ ویسٹ انڈیز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کھانے میں کونسا حرام گوشت دے دیا گیا اور کسی کو پتا بھی نہ چلا

datetime 13  مئی‬‮  2017 |

اسلام ٓباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک وقت ایسا بھی تھا، جب صفائی اور حفظان صحت کے حوالے سے لوگوں کو بہت تحفظات ہوا کرتے تھے اور مذہبی ضروریات کے طور پر اس بات کا بھی خیال رکھا جاتا تھا کہ کیا چیز کھانی چاہیئے اور کیا نہیں۔60اور 70کی دہائی میں بیرون ممالک جانے والے سرکاری وفود اور کھلاڑیوں کو عموماََ اس حوالے سے کافی پریشانی کا سامنا رہتا تھا اور وہ اس حوالے سے نہایت محتاط بھی رہتے تھے۔ ڈان نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق1976-77میں ویسٹ انڈیز کے جزیرے ڈومینیکا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے جانے والے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی اُس وقت اپنی نشستوں سے اچھل پڑے، جب انھیں کھانے کے لیے ‘ماؤنٹین چکن پیش کی گئی۔ مشتاق احمد کی قیادت میںدورہ آسٹریلیا کے بعدپاکستانی ٹیم 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز میں موجود تھی۔آرام کے دن پاکستانی ٹیم کومنیجرکرنل شجاع الدین ڈومینیکا کے ایک بہترین ریسٹورنٹ میں کھانا کھلانے کے لیے لے گئے۔مینیو پر نظر دوڑانے اور باہمی مشاورت کے بعدتمام کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ‘ماؤنٹین چکن نامی ڈش منگوانے پر اتفاق کیا اور تھوڑی ہی دیر میں یہ ڈش سب کو پیش کردی گئی، منیجرکرنل شجاع الدین نے تھال کا ڈھکن اتھایا اور اچھل پڑےکیونکہ ان پر ‘انکشاف ہوا تھا کہ ان کی پلیٹوں میں جو چیز موجود ہے، اس کا ‘چکن سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔اصل میں وہ ایک جنگلی مینڈک تھا، جسے ‘ماؤنٹین چکن کے نام سے جانا جاتا تھا، فوری طور پر ویٹر کو بلوایا گیا اور اس سے وضاحت طلب کی گئی کہ کس طرح کھلاڑیوں کو ماؤنٹین چکن کے نام پر مینڈک کیوں پیش کردیا گیا۔ویٹر نے جواب دیا، ‘سر ہم یہاں اسے ہی ماؤنٹین چکن کہتے ہیں اور آپ نے یہی آرڈر کیا تھا۔مینڈک کھانے کے تصور پر جاوید میانداد مینڈک کی طرح ہی اپنی نشست سے اچھل پڑے، جبکہ باقیوں نے بھی یہی کیا، یہ الگ بات کہ بعد میں اس واقعے کو یاد کرکے وہ سب خوب ہنسے تھے۔ڈومینیکا کے حوالے سے یہ تو پاکستان کی ایک سابق ٹیم کی خوشگوار یاد تھی مگر ڈومینیکا اب اس حوالے سے اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ پاکستان کے 2 عظیم کھلاڑی مصباح الحق اور یونس خان یہاں اپنا الوادعی ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…