منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

’’ موجیں لگ گئیں‘‘ اتوار اور سوموار ۔۔ ایک ساتھ 2چھٹیوں کا اعلان ہو گیا

datetime 13  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) حضرت لعل شہباز قلندر کے 765ویں عرس مبارک کے موقع پر ضلع بھر 15مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے ، تمام سرکاری و نجی ادارے بندرہیںگے جبکہ ضلع بھر مین 144نافذ ہیوی ٹریفک کا جامشورو میں داخلہ بھی بند ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جامشورو منور مہسر نے کہا ہے کہ حضرت لعل شہباز قلندر کے 765ویں عرس مبارک کے موقع پہ ضلع جامشورو میں 15مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے،

تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہے گے۔انہوں نے کہا کہ جامشورو میں عرس کے موقع پہ چار دن تک جامشورو میں 144دفعہ نافذ کر دی گئی ہے، ہیوی ٹریفک کا جامشورو میں داخلہ بند کیا جائے گا، آر ٹی سیکرٹری اور ضلع بھر کے ایس ایچ او کو ہدایت کی گئی ہے کہ جامشورو میں ہیوی ٹریفک پہ پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ دادو ،نوشہرو فروز نواب شاہ قاضی احمد حیدرآباد ٹھٹھہ سمیت دیگر اضلاع سے بھی ہیوی ٹریفک بند کرنے کا کہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے لئے 45سو پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے گے جبکہ پانچ سو اسپیشل برانچ کے اہلکار رینجرز اور پاک فوج بھی موجود ہو گئی، 275سی سی ٹی وی کیمرے سیہون شریف کے مختلف مقامات پہ نصب کئے گئے ہیں ،ٹی ڈی جیمز اور انڈس ہائی وے پہ سات میڈیکل کیمپ جبکہ اسپتال مین 50ڈاکٹرز کو مقرر کر دیا گیا ہے۔جس میں دس لیڈی ڈاکٹر ہے جبکہ چار لاکھ پانی کی بوتلیں مفت تقسیم کی جائے گی، گرمی کے لئے مختلف مقامات پہ شاول اور پینے کے پانی کا بھی بندوبست کیا گیا ہے جبکہ آتش بازی پہ مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، آتش بازی کرنے والے افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…