جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

ایک بار دھوکہ کھالیا اب نہیں۔۔! نوازشریف چوہدری نثار کو کیوں سخت ناپسند کرتے ہیں؟معروف صحافی کا حیرت انگیزدعویٰ‎

datetime 13  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی اورتجزیہ کارروف کلاسرانے دعوی کیاہے کہ وزیراعظم نوازشریف وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کوپسند نہیں کرتے ہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے رئوف کلاسرانے کہاکہ میں نے بہت کم لوگ دیکھے ہیں جوبات کرکے دوسرے دن مکرجاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارعلی خان ایک ذہین سیاستدان ہیں اورمیں ان کی سیاست کو2002سے دیکھ رہاہوں

جب نوازشریف جلاوطن تھے ۔رئوف کلاسرانے کہاکہ میں چوہدری نثارپرنتقید کرنے والوں میں ہوں لیکن اس معاملے پرمیں ان کی تعریف کرتاہوں کہ وہ ایک ذہین سیاستدان ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار سے بہترکوئی پاورکوریڈورکی سیاست نہیں کرسکتا۔روف کلاسرانے کہاکہ چوہدری نثارکویہ بھی معلوم ہے کہ سازش کرنے کابہتروقت کون ساہوتاہے اوررات کاوقت سازش کرنے کابہترین وقت ہوتاہے ،چوہدری نثاررات کے وقت جرنیلوں ا وردیگرمقتدرحلقوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں ،رئوف کلاسرانے کہاکہ چوہدری نثارکواس بات کابہترپتہ ہے کہ کس وقت اورکب کوئی سازش کرنی ہے اورکیسے سیاسی طورپرکسی بھی مخالف کوبربادکرناہے ۔انہوں نے انکشاف کیاکہ وزیراعظم نوازشریف موجودہ دورحکومت میں چوہدری نثارکوپسندنہیں کرتے ۔انہوں نے مزید انکشاف کیاکہ نوازشریف نے پرویزمشرف کوآرمی چیف بنانے کے بعد اب تک چوہدری نثارکے کسی مشورے پرعمل نہیں کرتے ہیں ۔رئوف کلاسرانے کہاکہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورموجودہ آرمی چیف کی تقرری کے وقت نوازشریف نے چوہدری نثارسے کوئی مشورہ کیااورنہ ہی ان سے کوئی رائے لی ۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارعلی خان پراب نوازشریف نے اعتماد کرناختم کردیاہے جس کی مثال چوہدری نثارکی گزشتہ پانچ سالوں میں پریس کانفرسزکی ہے اوران کودیکھ کراندازہ لگایاجاسکتاہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…