پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

پاک چین اقتصادی ر اہداری کا دوسرا مرحلہ،اب کیا ہوگا؟،چین کا زبردست اعلان،پاکستان دشمنوں کو آگ لگادی

datetime 12  مئی‬‮  2017 |

بیجنگ(آ ئی این پی ) چین نے کہا ہے کہ پاکستان میں شاہراہ قراقرم کا دوسرا مرحلہ اور کراچی ہائی وے سمیت اہم منصوبے خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں، پاکستان سمیت 22ممالک سے آزاد تجارت کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ، چین بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم میں پا کستان اور سنگاپور سے نئے آزاد تجارتی معاہدے کی بہتری کے حوالے سے مذاکرات شروع کرے گا،آزاد تجارتی علاقوں کی تعمیر کو فروغ دے گا۔

جارجیا سے آزاد تجارتی معاہدے پر باضابطہ دستخط اور منگولیا سے آزاد تجارتی معاہدے کے امکانات کا جائزہ لے گا، بیس متعلقہ ممالک اور علاقوں کے ساتھ آزاد تجارتی علاقوں کی تعمیر کو فروغ دے گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے نائب وزیر تجارت چھیان کھہ مینگ نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ سے چین نے اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ میں نمایاں ثمرات حاصل کئے ہیں۔پاکستان میں شاہراہ قراقرم کا دوسرا مرحلہ اور کراچی ہائی ویسمیت اہم منصوبے خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔چین نے بیس متعلقہ ممالک میں چھپن غیر ملکی اقتصادی و تجارتی تعاون زون قائم کئے۔اب تک سرمایہ کاری کی مالیت اٹھارہ ارب پچاس کروڑ امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ اس سرمایہ کاری نے میزبان ممالک کو ایک ارب دس کروڑ امریکی ڈالر کی ٹیکس آمدنی اور ایک لاکھ اسی ہزار روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں۔ چھیان نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم کے دوران چین بیس متعلقہ ممالک اور علاقوں کے ساتھ آزاد تجارتی علاقوں کی تعمیر کو فروغ دے گا۔ بائیس ممالک سے آزاد تجارت کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں جن میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کے کنارے پر واقع گیارہ ممالک شامل ہیں اوران میں چین اور آسیان،چین اور پاکستان،چین اور سنگاپور کے درمیان معاہدے شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بیجنگ میں منعقد ہونے والے عالمی تعاون فورم کے دوران چین جارجیا سے آزاد تجارتی معاہدے پر باضابطہ دستخط کرے گا اور منگولیا سے آزاد تجارتی معاہدے کے امکانات کا جائزہ لے گا۔اس کے ساتھ ساتھ چین پاکستان اور سنگاپور سے نئے آزاد تجارتی معاہدے کی بہتری کے حوالے سے مذاکرات شروع کرے گا۔اس کے علاوہ ایشیا او ربحر الکاہل آزاد تجارتی معاہدے کے تحت چین اور بھارت،سری لنکا،بنگلہ دیش اور لاوس کے درمیان کسٹم ٹیرف کے حوالے سے مذکرات کا چوتھا دور ختم ہوا۔اب اس کے نفاذ کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…