اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شب برات بڑی رحمتوں، برکتوں، بخششوں عظمتوں والی شب مبارکہ ہے۔ یہ وہ شب مبارکہ ہے جس میں آئندہ سال ہونے والے تمام عوامل کا فیصلہ کیا جاتا ہے ۔شب برات کو حضور اکرم ﷺ قبرستان تشریف لے جاتے اور مُردوں کے لئے دعائے مغفرت فرماتے تھے۔ شب برات کے حوالے سے یوں تو مختلف وظائف زبان زد عام ہیں مگر ہم اپنے قارئین کیلئے جادو سے نجات کا ایک مختصر سا عمل پیش کر رہے ہیں ۔
اس شب بیری کے درخت کے سات پتوں کو پانی میں جوش دیکر نہانے سے تمام جادو ٹونے اور برے اثرات سے محفوظ رہے گا۔ امن و امان اور جان و مال کی حفاظت کیلئے سورة البقرہ کے آخری رکوع کی آیات (امن الرسول) سے لیکر (علی القوم الکفرین) تک پڑھنا نہایت ہی باعث برکت اور مستحسن ہے۔ جو کوئی پندرہویں شعبان کو روزہ رکھے گا دوزخ کی آگ اس کو نہ چھوئے گی۔ رب العزت سے دلی دعا ہے کہ وہ ہمیں اس شب مبارکہ کی فیوض و برکات سے صحیح معنوں میں سرفراز ہونے کی توفیق فرمائے۔