اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احترام ِ رمضان ترمیمی بل 2017منظور، رمضان کا تقدس پامال کرنے والوں کو 25ہزار ،500روپے جرمانے کے ساتھ تین ماہ قید بھگتنا ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے احترامِ رمضان ترمیمی بل 2017منظور کر لیا ہے۔ بل کے تحت رمضان کا تقدس پامال کرنے والے ہوٹل ، ریستوران اور افراد کو500روپے سے 25ہزار روپے تک جرمانہ کی سزا دی جا سکے گی
جبکہ کھلے عام سگریٹ نوشی اور روزے داروں کے سامنے کھانا پینا کرنیوالوں کو 500روپے جرمانے کے ساتھ 3ماہ کی قید بھی بھگتنا پڑے گی جبکہ رمضان کا تقدس پامال کرنے والے ٹی وی چینلز اور سینما گھروں کو 5لاکھ روپے یا زائدکا جرمانہ کیا جا سکے گا۔احترامِ رمضان بل سینٹ میںسینیٹر تنویر خان نے 16جنوری کو پیش کیا تھا جسے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو تجاویز کی منظوری کیلئے بھیجا گیا تھا۔