منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

نیو یارک میں گھر میں آگ لگنے سے 7 بچے ہلاک

datetime 21  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(نیوز ڈیسک) امریکی شہر نیو یارک میں اچانک ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 7 بچے ہلاک ہوگئے۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک کے علاقے بروکلن کے ایک گھر میں رات کے قت اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق آگ کی زد میں آکر 7 بچے ہلاک ہوگئے جن کی عمریں 5 سال سے 14 سال تک ہیں جب کہ بچوں کے ایک ہی خاندان سے تعلق کو بھی خارج از امکان نہیں کیا جاسکتا۔پولیس کے مطابق آتشزدگی کے اس واقعے میں 2 خواتین زخمی ہوگئیں جو اسپتال میں زیر علاج ہے جب کہ آگ لگنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم اس کی تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب فائر فائٹرز ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی 100 فائر فائٹرز کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کردیا گیا تھا جنہوں نے فوری طور پر آگ پر قابو پایا تاہم اس دوران 5 بچے فوری طور پر ہلاک ہوچکے تھے جب کہ 2 بچوں نے اسپتال میں دم توڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…