اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نا اہلی کیس کی سماعت ، ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے کپتان کو آنے والا وزیراعظم قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹیا آئی چیئرمین عمران خان کی نا اہلی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی
کے وکیل اکرم شیخ سے استفسار کیا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ اقلیت کے فیصلے کی بنیاد پر عمران خان کو بھی نا اہل قرار دے دیا جائے، کیا وزیراعظم کے خلاف مقدمہ ایک عام رکن اسمبلی کے خلاف مقدمے کے برابر ہو سکتا ہے۔ اکرم شیخ نے دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اکثریت کے فیصلے کو ہی تسلیم کیا جاتا ہے ، میرا مقدمہ پانامہ کیس سے مختلف ہے۔ پانامہ کیس میں موجودہ وزیراعظم کا کیس تھا جب کہ میں آنے والے وزیر اعظم کے خلاف کیس لے کر آیا ہوں۔واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کر رہا ہے۔ میرا مقدمہ پانامہ کیس سے مختلف ہے۔ پانامہ کیس میں موجودہ وزیراعظم کا کیس تھا جب کہ میں آنے والے وزیر اعظم کے خلاف کیس لے کر آیا ہوں۔واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کر رہا ہے۔