جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے قبول اسلام کا عجیب و غریب واقعہ

datetime 6  مئی‬‮  2017 |

اسلام سے قبل حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا شمار علاقہ کے بڑے تاجروں میں ہوتا تھا۔ ایک مرتبہ تجارت کے سلسلے میں آپ رضی اللہ تعالی عنہ ؓ ملک شام تشریف لے گئے۔ یہاں قیام کے دوران ایک رات آپؓ رضی اللہ تعالی عنہ نے خواب دیکھا کہ چاند اور سورج آسمان سے نیچے اتر آئے ہیں اور آپؓ کی گود میں داخل ہوگئے ہیں۔

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک ہاتھ سے چاند اور ایک ہاتھ سے سورج کو پکڑ کر اپنے سینے سے لگا لیا اور انھیں اپنی چادر میں چھپا لیا۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیدار ہوئے تو اس عجیب و غریب خواب کی تعبیر پوچھنے کے لئے قریب ہی ایک راہب کے پاس تشریف لے گئے۔ اس راہب نے سارا خواب سن کر آپ ؓ سے پوچھا ، آپؓ کا نام کیا ہے، آپؓ کہاں کے رہنے والے ہیں؟ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا میرا نام ابوبکر ہے اورمیں مکہ معظمہ کا رہنے والا ہوں۔ میرا تعلق قبیلہ قریش سے ہے۔راہب نے سوال کیا کہ آپ ؓ کا ذریعہ معاش کیا ہے؟ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا میں تجارت کرتا ہوں۔ عیسائی راہب نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا‘ مبارک ہو، ”نبی آخرالزماں حضرت احمد صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں تشریف لے آئے ہیں اور ان کا تعلق بھی قبیلہ قریش سے ہے۔ وہ آخری نبی ہیں اگر یہ نبی پاک نہ ہوتے تو اللہ تعالیٰ زمین اور آسمان کو پیدا نہ فرماتا اور نہ کسی نبی کو پیدا فرماتا۔ وہ تمام رسولوں کے سردار ہیں۔ اے ابوبکرؓ تم ان کے دین میں شامل ہو گے اور ان کے بعد ان کے خلیفہ بنو گے۔ یہ ہے تمہارے خواب کی تعبیر ۔ اے ابوبکرؓ میں نے اس نبی ﷺ کی تعریف و توصیف تورات میں پڑھی ہے اور زبور و انجیل میں ان کا ذکر پڑھا ہے۔ میں ان نبی ﷺ پر ایمان لاچکا ہوں ، میں مسلمان ہوں لیکن عیسائیوں کے خوف سے اپنے ایمان اور مسلمان ہونے کا اظہار نہیں کرتا۔

لیکن آج تم سے ساری حقیت بیان کردی ہے۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب اپنے خواب کی تعبیر سنی، تو بے حد متاثر ہوئے اور دل پر رقت طاری ہوگئی، آپؓ کے دل میں عشقِ نبی ﷺ کا جذبہ بیدار ہوگیا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی خواہش میں شدت پیدا ہوگئی، آپ ؓ فوراَ مکہ معظمہ واپس آئے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کر کے ان کی بارگاہ میں حاضر ہوئے۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر دل کو مسرت ہوئی حضورﷺ بھی ابوبکرؓ کو دیکھ کر مسکرائے اور فرمایا۔ ابوبکرؓ ! تم آگئے،جلدی کروکلمہ پڑھو اور دین حق میں داخل ہوجاؤ۔ ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کیا کوئی معجزہ دیکھ سکتا ہوں؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مسکرا کر فرمایا ”ملک شام میں جو خواب دیکھ کر آئے ہو اور راہب نے جو تعبیر بتائی ہے وہ میرا معجزہ ہی تو ہے“۔

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ سن کر پکار اٹھے۔ “صدقتا یا رسول اللہ” (سچ فرمایا اے اللہ کے رسول ﷺ آپ نے) میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور آپﷺ اللہ کے سچّے رسول ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…