بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

راولپنڈی، سگی خالہ نے17 سالہ بھانجی کو اغوا کرکے خاوند کے ذریعے جنسی زیادتی کا نشانہ بنوا ڈالا

datetime 31  مارچ‬‮  2026 |

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا

جب کہ سگی خالہ نے مبینہ طور پر 17 سالہ بھانجی کو اغوا کرکے خاوند کے ذریعے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنوا ڈالا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خالہ بھانجی کے ساتھ خاوند کی حرکات کی نازیبا ویڈیوز بھی بناتی رہی، سنگدل خالہ نے خاوند کے ساتھ مل کر متاثرہ بھانجی کو پیرودھائی ہوٹل پر نائیکہ اور اس کے خاوند کے حوالے کردیا۔ہوٹل پر بھی متاثرہ 17 سالہ بھانجی کو 2 ماہ تک مختلف گاہگوں کے ذریعے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنوایا جاتا رہا، پولیس نے متاثرہ 17 سالہ لڑکی کی والدہ کی بیان پر مقدمہ درج کرلیا۔مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ اٹک میں رہائش ہے جبکہ حقیقی ہمشیرہ مسماتہ آمنہ اور اسکا خاوند قیصر گلی لوہاراں پیرودھائی میں رہتے ہیں، ہمشیرہ نے میری 17 سالہ بیٹی کو فون کرکے ملنے بلایا اور اپنے خاوند کے ساتھ مل کر بیٹی کو اغوا کرکے مری میں اپنی دوسری رہاہش گاہ پر لے گئے۔

بیان کے مطابق مری میں ہمشیرہ نے اپنے خاوند کے Zریعے میری بیٹی کو مبینہ زبردستی زیادتی کا نشانہ بنوایا، ملزمان دیگر لوگوں سے بھی یہ کام کرواتے رہے، ملزمان بعدازاں بیٹی کو پیرودھائی لے آئے اور یہاں اس کو ہوٹل میں نائیکہ طیبہ اور اس کے خاوند زکارل کے حوالے کردیا۔ہوٹل پر نائیکہ اور اسکا خاوند بیٹی سے مختلف افراد سے زیادتی کرواتے رہے، میری ہمشیرہ اور ملزمان نے نازیبا ویڈیو بنائیں اور بیٹی کو بلیک میل کرکے جسم فروشی کا دھندہ کرواتے رہے، بہنوئی قیصر اور بمشیر ہوٹل آتے، بیٹی کا حال پوچھتے اور روزانہ 2 ہزار روپے لیکر چلے جاتے، بیٹی کے 50 ہزار روپے بھی انہیں کے پاس ہیں، بیٹی منع کرتی تو ملزمان ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے اور تشدد کرتے۔ملزمان ہوٹل کے کمرہ نمبر 112 میں رہتے رھے اور دو ماہ تک بیٹی سے مکروہ دھندہ کرواتے رہے، پولیس نے کہا کہ مقدمہ درج کرلیاگیا ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…