ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، ٹریول ایڈوائزری جاری

datetime 1  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک) مری اور گلیات میں متوقع شدید بارشوں کے باعث سیاحوں کے لیے سفری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ڈی پی او مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر نے جاری کردہ ایڈوائزری میں خبردار کیا ہے کہ آئندہ دس دنوں کے دوران علاقے میں تیز بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ایڈوائزری کے مطابق یکم سے 10 اپریل تک مری اور اس کے نواحی علاقوں میں موسمی حالات غیر مستحکم رہیں گے، جبکہ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے باعث پہاڑی راستوں پر مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے قبل موسم کی تازہ صورتحال ضرور معلوم کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔مزید یہ کہ شدید دھند کے باعث بعض مقامات پر حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کا خدشہ ہے، خاص طور پر 3 اور 4 اپریل کو صورتحال زیادہ خراب ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق مری میں بارش کا امکان 80 فیصد تک ہے جبکہ درجہ حرارت کم ہو کر 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ آئندہ دنوں میں مطلع زیادہ تر ابر آلود رہے گا اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…