جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پانامہ جے آئی ٹی میں شامل افسران کا مختصر تعارف

datetime 6  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ کیس میں وزیر اعظم اور ان کے خاندان سے تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے احکامات تحت بننے والی جے آئی ٹی میں شامل افسران کے کیرئیر ریکارڈ شاندار، کئی بڑے کیسز میں کردار ادا کر چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور ان سے تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے پانامہ کیس فیصلے کے تحت بننے والی جے آئی ٹی میں شامل افسران

کا کیرئیر ریکارڈ شاندار ہے اور کئی بڑے کیسزمیں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔ جے آئی کے سربراہ واجد ضیاء نے اپنے کیرئیر کا آغاز پولیس سروس سے کیا، ایف آئی اے میں آنے سے پہلے موٹروے پولیس میں بطور ڈی آئی جی تعینات رہے۔ واجد ضیا مالی کرپشن کیسز کے ماہر تـصور کئے جاتے ہیںاور ایف آئی اے میں ایک دیانتدار افسر کے طور پر شہرت رکھتے ہیں۔ ان کے کیرئیر میں حج سکینڈل کی تفتیشی ٹیم کا سربراہ ہونا، بینظیر بھٹو قتل کیس کی تفتیشی ٹیم کا حصہ رہنا شامل ہے۔ انہوں نےکئی اضلاع میں بطور ڈی پی او بھی فرائض سر انجام دئیے ہیں۔جے آئی ٹی میں سکیورٹی ایکسچینج کمیشن کے نمائندے بلال رسول کا خاندانی پس منظر ایک سیاسی گھرانے سے ہے ۔ وہ سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما میاں اظہر کے بھانجے ہیں۔ برطانیہ سے برٹش کونسل شیوننگ سکالر سے پبلک ایڈمنسٹریشن، اقتصادیات و معاشیات میں ماسٹر ڈگری ہولڈر بلال رسول نے 20سال سے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں اپنے کام سے نام بنایا ہے، ایس ای سی پی میں اسلامک بنکاری کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ڈی جی نیب بلوچستان عرفان نعیم منگی بھی جے آئی ٹی میں شامل مختلف اداروں کی ٹیم میں نیب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ عرفان منگی میگا کرپشن سکینڈلز کی تحقیقات میں ماہر اور بھرپور تجربہ رکھتے ہیں۔ سابق آئی جی خیبر پختوانخواہ ملک نوید کو کرپشن کیس میں گرفتار کرنے والے عرفان منگی ہی تھے۔ ایک ماہ قبل ہی انہوں نے بطور ڈی جی نیب بلوچستان چارج سنبھالا ہے۔دیگرجے آئی ٹی ممبران میں اسٹیٹ بینک کے عامر عزیز، آئی ایس آئی کے نعمان سعید اور ملٹری انٹیلی جنس کے بریگیڈئر کامران خورشید شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…