ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کاکہنا ہے کہ بھارتی فلم نگری میں جگہ بنانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ بھارتی میڈیا کو اپنے انٹرویو میں کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں کام کرنا آسان نہیں ، یہاں صرف ان لوگوں کے لئے ہی جگہ ہے جو اپنے کام سے جنون کی حد تک لگاو¿ رکھتے ہیں کیونکہ کسی بھی شخص کے لئے روزانہ کھانے پینے کی پرواہ کئے بغیر مسلسل 14 سے 15 گھنٹے کام کرنا آسان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری کے میدان میں عمر کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی، بالی ووڈ میں اس کی سب سے بڑی مثالیں سری دیوی اور مادھوری ہیں، دونوں اداکارو¿ں نے اس وقت تک کام کیا جب انہوں نے چاہا اور کئی برسوں بعد دوبارہ فلم نگری میں آئیں۔ اس کے علاوہ کاجول اور ایشوریہ رائے بھی بہت اچھا کام کررہی ہیں۔کترینہ کیف نے کہا کہ لوگوں کی اکثریت بالی ووڈ کے تینوں خانز کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہر شخص یہی چاہتا ہو کیونکہ ایک اداکار کی حیثیت سے ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اچھی فلم کا حصہ بنے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے۔ انہوں نے گووندا، جان ابراہم اور عرفان خان کے ساتھ بھی کام کیا ہے اور تمام ہی اداکار اپنے فن میں بہترین مہارت رکھتے ہیں۔
بالی ووڈ میں جگہ بنانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں، کترینہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عوام کے لئے ریلیف ! پیٹرول 55 روپے مہنگا کرنے کے بجائےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند؟ بڑا اعلان سامنے آگیا
-
آبنائے ہرمز کھل گئی
-
ہیکل سلیمانی
-
حکومت کا موٹر سائیکل اور رکشے والوں کو سستا پیٹرول دینے کا فیصلہ
-
چھٹیوں میں اضافے کی خبریں! وزیرتعلیم پنجاب کا اہم بیان آگیا
-
ملک بھر میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی
-
ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
خیبرپختونخوا حکومت نے طورخم بارڈر کھولنے کی منظوری دیدی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ
-
سعودی عرب نے ویزا ہولڈرز کو رعایت دیدی
-
پنجاب میں سکو ل کب کھلیں گے؟وزیر تعلیم کا اعلان
-
شادی کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
سبسڈی کوٹے کے مطابق موٹر سائیکلوں اور رکشوں کو پیٹرول فراہمی کے لیے ایپ تیار



















































