منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

ن لیگ کی حکومت کا خاتمہ،پیپلزپارٹی کا انتہائی اقدام،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 4  مئی‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشر یف سے استعفے کیلئے اپوزیشن گر ینڈ الائنس سمیت کچھ بھی ممکن ہوسکتا ہے ‘ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹویٹ کاچوہدری نثار علی خان نے یکم مئی کو’’ بدلہ‘‘ لے لیا ہے‘(ن) لیگی حکومت ڈان لیکس میں اپنے لوگوں کو بچانے کیلئے لوگوں کی قر بانیں دے رہی ہے ‘نوازشر یف کے پاس اقتدا ر میں رہنے کا کوئی جواز نہیں وہ استعفیٰ دیدیں اگر (ن) لیگی حکومت آئینی مدت پوری نہیں کر یگی تو ذمہ دار نوازشر یف ہی ہوں گے ‘

خورشید شاہ نے کہا  کہ جن سیاستدانوں کے بچے لندن ‘امر یکہ یا کہیں اور ہے انکو پاکستان میں سیاست اور عوام کی حکمرانی کا کوئی حق نہیں ۔ جمعرات کے روز پیپلزپارٹی کے مر کزی نائب صدر میاں منظور احمد وٹوسے انکے سسر کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان اور انکا محکمہ میرے بارے میں جوباتیں کرتا ہے اس کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا کیونکہ میں اخلاقیات کے دائر میں رہ کر ہی کام کر تا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہو ریت اور پار لیمنٹ کے استحکام کی بات کی ہے اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ نوازشر یف کے خلاف سپر یم کورٹ کے ججز نے جو ریما کس دےئے ہیں اسکے بعد اب نوازشر یف کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں انکو چاہیے وہ ملک میں حالات کو مزید خراب ہونے سے بچانے کیلئے فوری اقتدار سے الگ ہوجائے اور اگر (ن) لیگی حکومت وقت سے پہلے ختم ہو جائیگی تواسکے ذمہ دار بھی صرف نوازشر یف ہی ہوں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ پرو یزمشرف کو چاہیے وہ باہر بیٹھ کر باتیں کر نے کی بجائے پاکستان میں آکر سیاست کر یں کون اقتدار میں آئیگا اس کا فیصلہ عوام نے ہی کر نا ہے ۔ نوازشر یف کے استعفے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے گر ینڈ الائنس کے متعلق سوال کے جواب میں پاکستان کی سیاست میں کچھ بھی ہوسکتا ہے

اس لیے نوازشر یف کے استعفے کے معاملے پرا پوزیشن جماعتوں کے گر ینڈ الائنس سمیت کچھ بھی ممکن ہوسکتا ہے اور پاکستان کی سیاست میں فیصلہ حالات اور وقت کو دیکھ کر ہی کیے جاتے ہیں ‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹویٹ کاچوہدری نثار علی خان نے یکم مئی کو’’ بدلہ‘‘ لے لیا ہے اور یکم مئی کو وہ انٹیلی جنس اداروں کے بارے میں جو باتیں کرتے رہے وہ پوری قوم نے سنی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…