لاہور(آئی این پی) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پولیس کی کارکردگی مانیٹر کرنے کیلئے فیس بک گروپ بنا دیا‘ تمام افسران روزانہ کی کارکردگی گروپ میں اپ لوڈ کریں گے‘پنجاب حکومت نے دور جدید میں پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ایک فیس بک اکانٹ بنایا گیا ہے
جس میں پنجاب کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو فیس بک اکانٹ جوائن کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیںپولیس کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ فیس بک اکانٹ میں افسران کی جانب سے کارکردگی کے بارے میں تصاویر اور ویڈیوز کو اپ لوڈ کیا جائے گا تاکہ ان کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کی جا سکے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف خود فیس بک اکائونٹ کو مانیٹر کریں گے۔



















































