منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

’’آزادی صحافت کا عالمی دن‘‘ بول ٹی وی ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا؟

datetime 3  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے وزارت داخلہ کی طرف سے ڈائریکٹرز کی سیکیورٹی کلیئرنس مسترد کیے جانے کے بعد بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ (پاک نیوز) کے سیٹلائٹ ٹی وی لائسنسز فوری طور پر منسوخ کردیئے۔سیکورٹی کلیئرنس مسترد ہونے پر پیمرا نے بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ (پاک نیوز) کا لائسنس منسوخ کر دیا۔پیمرا کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے

مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے میسرز لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز شعیب شیخ، عائشہ شعیب شیخ، وقاص عتیق اور ثروت بشیر کی سیکیورٹی کلیئرنس مسترد کیے جانے کے بعد اتھارٹی نے کمپنی کے سیٹلائٹ ٹی وی لائسنسز منسوخ کیے۔پریس ریلیز کے مطابق منگل (2 مئی) کو پیمرا ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں اتھارٹی ارکان نے پیمرا شکایات کونسل سندھ کی سفارشات کی روشنی میں مذکورہ فیصلے کی منظوری دی۔پیمرا نے بول انٹرٹینمنٹ (پاک نیوز) کو اپنے اصل لائسنسز بشمول تمام بقایا جات جمع کروانے کا بھی حکم دیا۔دوسری جانب فیصلے کی کاپی بھی پاک سیٹ کو ارسال کردی گئی تاکہ بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ (پاک نیوز) کی نشریات فوری طور پر روک دی جائیں۔دوسری جانب ایک علیحدہ حکم نامے میں تمام ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس اور کیبل آپریٹرز کو پیمرا اتھارٹی کے فیصلے کی روشنی میں بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ (پاک نیوز) کی نشریات فوری طور پر بند کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔مزید کہا گیا کہ ‘کسی بھی آرگنائزیشن کی جانب سے پیمرا حکم کی خلاف ورزی پر پیمرا قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔اجلاس کی سربراہی چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کی، جبکہ اس موقع پر رکن سندھ سرفراز خان جتوئی، رکن خیبرپختونخوا شاہین حبیب اللہ، رکن پنجاب نرگس ناصر، وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات سردار احمد نواز سکھیرا اور چیئرمین

پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شام بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…