کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رکن سندھ اسمبلی اسماعیل راہونے اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق اسماعیل راہونے کچھ ر وزقبل وزیراعظم نوازشریف کوپارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کےلئے خط لکھاتھاجس کووزیراعظم نے منظور کرلیاتھااوراب اسماعیل راہو نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دیدیاہے ۔اسماعیل راہو نےبدین کے صوبائی حلقے پی ایس 59سے کامیابی حاصل کی تھی ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اسماعیل راہواب پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائیں گے جس کاباضابطہ اعلان کل بدین میں ہونے والے پیپلزپارٹی کے جلسہ عام میں کیاجائے گاجبکہ اپنی ہی چھوڑی گئی صوبائی نشت پرضمنی انتخابات میں اب ن لیگ کے بجائے پیپلزپارٹی کے امیدوارہونگے ۔ ۔اسماعیل راہوکی خالی کردہ نشت پرضمنی انتخابات سپیکرسندھ اسمبلی سے ان کااستعفی منظورہونے کے بعدالیکشن کمیشن کرے گا۔