بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

تعلیم کا شوق 65 سالہ بزرگ کو سکول کھینچ لایا

datetime 20  مارچ‬‮  2015 |

نئی دلی(نیوزڈیسک) علم کے حصول کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں اوریہ سچ کر دکھایا بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر الہٰ آباد کے 65 سالہ بزرگ شہری نے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق الہٰ آباد میں جاری یوپی میٹرک بورڈ کے زہراہتمام سالانہ امتحانات کےدوران کمرہ امتحان میں اچانک اس وقت سناٹا طاری ہوگیا جب 65 سالہ باریش بزرگ پیپر شروع ہونے سے چند منٹ قبل کمرہ امتحان میں داخل ہوئے تو کلاس روم میں بیٹھے طلبا تجسس سے باریش بزرگ کو دیکھ کر سمجھے کہ یہ ٹیچر ہیں جو پیپر لینے آئے ہیں تاہم طلبا اس وقت حیران رہ گئے جب بزرگ کلاس روم میں لگی ایک بینچ پر بیٹھ کر پرچے کا انتظارکرنے لگے۔علم کے حصول کی خاطر امتحان دینے والے 65 سالہ بزرگ اختر انصاری کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے خاندان میں تمام لوگ تعلیم یافتہ ہوں اور موجودہ دور میں جاہل انسان دنیا سے لاتعلق رہتا ہے اس لئے میں نے بچپن میں ٹوٹنے والے تعلیمی سلسلے کو دوبارہ جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ اس عمر میں پہنچ کر تعلیم حاصل کرنے میں شرمندگی محسوس کرتے ہیں لیکن 5 دہائی قبل علم کے حصول سے ٹوٹا گیا رشتہ دوبارہ جوڑنے میں مجھے کوئی شرم نہیں۔الہ آباد کے 65 سالہ بزرگ اختر انصاری کو بچپن میں آٹھویں جماعت کے بعد گھریلو پریشانیوں اور فاقوں کے باعث اپنی تعلیم کو خیرباد کہنا پڑ گیا تھا اور آخری عمر میں فکر روزگار ختم ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر انہوں نے اپنے تعلیمی سلسلے کو دورباہ شروع کیا ہے۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…