جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’یہ ہوتے ہیں حکمران ‘‘ دبئی کے حاکم محمد بن راشد آل مکتوم ایک ننھی طالبہ کے نام پر 10لائبریریاں بنانے کا حکم دیدیا ۔۔ وہ بچی کون ہے ؟ 

datetime 2  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے افریقی عرب ملک الجزائر سے تعلق رکھنے والی ایک 17 سالہ طالبہ کے نام 10 لائبریریاں قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حاکم دبئی کی طرف سے یہ اعلان الجزائری طالبہ فاطمہ گولام کے شوق مطالعہ اور حصول علم کے سفر کے دوران پیش آنے والی ناگہانی موت پر

اس کے ساتھ ہمدردی اور غم گساری کے طور پرکیا ہے۔فاطمہ گولام حاکم دبئی کی جانب سے شروع کیے گئے’عرب ریڈرز چیلنج‘ کے پروگرام میں شرکت کے لیے آ رہی تھیں کہ الجزائر کے دارالحکومت سے 1500 کلو میٹر دور البیض شہر میں ایک المناک ٹریفک حادثے میں اپنے ایک دوسرے ساتھی سمیت انتقال کرگئی۔ فاطمہ کی ناگہانی موت پر پورا الجزائر ہی نہیں بلکہ عرب دنیا بھی سوگوار ہے۔الشیخ راشد آل مکتوم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والی طالبہ کے خاندان اور الجزائری قوم کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے فاطمہ گولام کے شوق حصو علم کے اعتراف میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر اس کے نام پر دس لائبریریاں قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…