اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی سی بی چیئرمین شہریار خان کی ریٹائرمنٹ کا وقت قریب، با اثر شخصیات نے لابنگ شروع کر دی، سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید مضبوط امیدوار کے طورپر سامنے آگئے۔نجی ٹی وی چینل وقت نیوز پی سی بی چیئرمین شہریار خان کی عہدے کی مدت
16اگست کو پوری ہو رہی ہے جس کے بعد وہ ریٹائر ہو جائیں گے۔ شہریار خان کی عہدہ کی مدت مکمل ہونے کے قریب آتے ہی با اثر شخصیات نے پی سی بی چیئرمین کا عہدہ حاصل کرنے کیلئے لابنگ شروع کر دی ہے۔ چیئرمین پی سی بی کی دوڑ میں پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی مضبوط امیدوار کے طورپر سامنے آئے ہیں تاہم ڈان لیکس باعث وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لئے جانے والے سابق وفاقی وزیر پرویز رشید بارے بھی اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف انہیں بطور چیئرمین پی سی بی تعینات کرنا چاہتے ہیں۔پرویز رشید کو چیئرمین پی سی بی لگوانے کیلئے وزیراعظم نواز شریف کے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی متحرک ہو چکے ہیں ۔چیئرمین پی سی بی کی دوڑ میں زیڈ ٹی بی ایل کے صدر طلعت محمود کا بھی نام سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وہ بھی بطور چیئرمین پی سی بی عہدہ سنبھالنے کی خواہش رکھتے ہیںتاہم وزیراعظم نجم سیٹھی ، پرویز رشید یا طلعت محمود کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کا فیصلہ ملکی سیاستی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے کرینگے۔رپورٹ کے مطابق وہ بھی بطور چیئرمین پی سی بی عہدہ سنبھالنے کی خواہش رکھتے ہیںتاہم وزیراعظم نجم سیٹھی ، پرویز رشید یا طلعت محمود کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کا فیصلہ ملکی سیاستی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے کرینگے