منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’مزدور کے حالات تبدیل کرنے کے دعویدار وں نے غریب عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا‘‘ وزیراعظم ہائوس کا یومیہ خرچ کتنے فیصد بڑھادیا گیا؟دھماکہ خیز انکشاف

datetime 1  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مہنگائی اور غربت کے ہاتھوں پسی پاکستانی عوام پر بوجھ میں اضافہ ، وزیراعظم ہائوس کے اخراجات میں 10فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ ایکسپریس ٹربیون کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہائوس کے یومیہ اخراجات میں10فیصد اضافہ کر دیا گیا ۔ گزشتہ دو سالوں کے مقابلے میں اخراجات بڑھ کر 7.4ملین سالانہ تک جا پہنچے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیراعظم ہائوس کے یومیہ اخراجات سال 2014-15میں 210,497روپے تھے جو کہ بڑھ کر سال 2015-16میں 230,793روپے ہوئے اور اب ان میں مزید 10فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم ہائوس کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ اور الائونسز اس کے علاوہ ہیں۔ اس بات کا انکشاف پیپلزپارٹی کی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ کی جانب سے وزیراعظم ہائوس کے گزشتہ دو سالوں کے اخراجات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں داخل کرائے گئے اعدادو شمار میں ہوا ہے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے اعدادوشمار کے مطابق سال 2015-16میں وزیراعظم ہائوس کے سالانہ اخراجات 84.23ملین روپے بتائے جاتے ہیں جبکہ سال 2014-15کیلئے وزیراعظم ہائوس کے اخراجات کا میزانیہ76.83ملین سالانہ تھا۔گزشتہ دو سالوں کے اعدادوشمار میں 7.4ملین روپے کے اضافے کا فرق واضح ہے ۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے اعدادوشمار کے مطابق سال 2015-16میں وزیراعظم ہائوس کے سالانہ اخراجات 84.23ملین روپے بتائے جاتے ہیں جبکہ سال 2014-15کیلئے وزیراعظم ہائوس کے اخراجات کا میزانیہ76.83ملین سالانہ تھا۔گزشتہ دو سالوں کے اعدادوشمار میں 7.4ملین روپے کے اضافے کا فرق واضح ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…